بھارتی گولہ باری سے 11 افراد شہیدکتنے زخمی ہوگئے،آزاد کشمیر سے افسوسناک خبر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
مظفرآباد(نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات آزاد کشمیر مولانا مظہر سعید نے میڈیا بریفنگ میں بتایا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں اب تک 11 افراد شہید جبکہ 56 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ شہدا میں 3 بچے اور 4 خواتین بھی شامل ہیں۔
مولانا مظہر سعید کا کہنا تھا کہ بھارتی حملوں کے بعد مجموعی شہادتوں کی تعداد 28 تک پہنچ چکی ہے۔ وادی نیلم کے دو دیہات سے 572 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ 29 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور 206 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایل او سی کے علاقوں میں خوراک اور ادویات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے تاکہ متاثرین کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔
مزیدپڑھیں:نورخان ایئر بیس پر بھارتی حملے کے بعد اب راولپنڈی میں کیسے حالات ہیں؟ حامد میر نے ویڈیو جاری کر دی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کوئٹہ اور خیبر میں فائرنگ اور دستی بم پھٹنے سے 6 افراد جاں بحق
کوئٹہ اور خیبر میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ میں قلات کے علاقے منگچر میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے بعض افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب خیبر میں باڑہ کے علاقے نالہ میں دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم ایک مقامی شخص کے حجرے میں پھٹا جس سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔