ویمنز ٹی 20 کوالیفائر: ایک میچ میں 10 کھلاڑی ریٹائرڈ آؤٹ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ایشیاء کوالیفائر میں یو اے ای بمقابلہ قطر میں یو اے ای کے تمام 10 بیٹرز کے ریٹائرڈ آؤٹ ہونے کا عجیب واقعہ پیش آیا ہے۔
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای ویمنز کی پوری ٹیم 16 اوورز بعد 192 رنز پر ریٹائرڈ آؤٹ ہوگئی۔
مینز یا ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ ایسا پہلی بار ہوا ہے جب کسی ٹیم نے کسی میچ میں دو یا دو سے زیادہ بیٹرز کو ریٹائر آؤٹ کیا گیا ہو۔
بعد ازاں یو اے ای نے قطر کو 29 رنز پر ڈھیر کر دیا جس میں ان کی ساتھ کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل یو اے ای کی اننگز میں بھی آٹھ بیٹرز صفر پر آؤٹ ہوئیں جس سے میچ میں مجموعی طور پر ڈکس کی تعداد 15 بنتی ہے جو کہ کسی بھی ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت کا جنگی جنون، آئی پی ایل ملتوی ہونے کے امکانات
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی ماحول کے باعث انڈین پریمیئر لیگ ملتوی ہونے کے امکانات ہیں۔
آسٹریلین میڈیا کے مطابق آئی پی ایل میں منتخب آسٹریلین کھلاڑیوں نے گھر واپسی کا سوچنا شروع کردیا، اس حوالے سے آسٹریلین کھلاڑی واپس آسٹریلیا یا دبئی جانے کے خواہشمند ہیں۔
آئی پی ایل میں شریک آسٹریلین کھلاڑی واپسی کے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے 15 کھلاڑی اور 2 کوچز بھارت میں موجود ہیں۔ ان بڑے ناموں میں پیٹ کمنز، جسٹن لینگر اور رکی پونٹنگ شامل ہیں۔
Post Views: 4