تحریک بیداری کا کراچی میں پاک افواج سے اظہار یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
شرکاء سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ بھارت کی حالیہ جارحیت درحقیقت پاکستان کی فلسطین پر مجرمانہ خاموشی کا تاوان ہے، اگر پاکستان نے وقت پر غزہ و فلسطین کے مظلوموں کیساتھ کھڑے ہو کر اسرائیلی جارحیت کی مزاحمت کی ہوتی، تو آج بھارت اتنی جرأت نہ کرتا، مودی اسرائیل کا تابع فرمان ہے اور ہماری بے حسی اس کیلئے حوصلہ افزا ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
کراچی، تحریک بیداری کا بھارتی جارحیت کیخلاف پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰؐ زیر اہتمام ہندستان کی بزدلانہ جارحیت اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا گیا۔ کراچی میں خوجہ جامع مسجد کھارادر کے باپر احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مسئول تحریک بیداری سمیع حیدر نے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی ناپاک جسارت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس موقع پر کمزوری یا نرمی نہیں بلکہ باوقار، جرأت مندانہ اور فیصلہ کن ردعمل دینا چاہیے، ایسا ردعمل جو دشمن کیلئے عبرت اور دنیا کیلئے پاکستانی قوم کی غیرت و خودداری کا مظہر بنے۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کو عملی قوت کا اظہار کرنا چاہیے، عسکری مشقیں، جدید ہتھیاروں کی نمائش اور قومی سطح پر عسکری آمادگی کے مظاہرے ہونے چاہئیں، تاکہ دشمن جان لے کہ پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت اور آمادگی رکھتا ہے۔.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
جنرل ساحر شمشاد کی چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا سے ملاقات
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاچیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا نے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی سرکاری دورے پر آئے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا سے ملاقات میں عالمی اور علاقائی سیکیورٹی ماحول پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
دونوں افواج کے قائدین نے اس موقع پر دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا نے پاک افواج کے پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کو سراہا۔
چیف آف ڈیفنس فورسز ملائیشیا نے پاک فوج کی قربانیوں اور علاقائی امن کےلیے کوششوں کو سراہا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر معزز مہمان کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔