پاکستانی فضائی حدود پروازوں کیلئے مکمل طور پر بحال
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاکستانی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کےلیے مکمل طور پر بحال کردی گئیں۔
ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے اعلامیے کے مطابق ملک کے تمام ایئرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کےلیے دستیاب ہیں۔
پی اے اے کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کےلیے مکمل طور پر بحال کردی گئی ہیں۔
ترجمان پی اے اے کے مطابق مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کیلئے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کریں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
تیسرا ون ڈے؛ جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کیلئے 144 رنز کا ہدف
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین آج فیصلہ کن تیسرا ون ڈے میچ کھیلا جارہا ہے، جنوبی افریقہ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پوری ٹیم 37.5 اوورز میں 143 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستانی بالرز کی تباہ کن باولنگ کے آگے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پورے اوورز کھیلے بغیر 143 رنز پر آوٹ ہوگئی، جنوبی افریقہ نےپاکستان کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستانی اسپینر ابرار احمد نے اپنے کیرئیر کی بیسٹ باؤلنگ کرتے ہوئے 4 شکار کیے ،محمد نواز اور سلمان علی آغا کی دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان شاہین آفریدی نے بھی دو شکار کیے۔ واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے، سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 2 وکٹ سے شکست دی جب کہ دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے گرین شرٹس کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔