ناقص ٹرانسمیشن نظام سے بجلی صارفین پر 69 ارب روپے کا اضافی بوجھ
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
ٹرانسمیشن نظام کی ناکافی کارکردگی کے باعث بجلی کے صارفین پر 69 ارب روپے کی اضافی صلاحیتی ادائیگیوں کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔
نیپرا کے رکن رفیق احمد شیخ نے XWDISCOs کی 2024-25 کی تیسری سہ ماہی کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اپنے اضافی نوٹ میں ان خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔
جائزہ شدہ مدت کے دوران، تین بڑے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر پورٹ قاسم، چائنا پاور، اور لکی الیکٹرک انتہائی کم صلاحیت پر چلتے رہے۔
مزید پڑھیں: بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر: ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت مزید کم ہونے کا امکان
پورٹ قاسم کا استعمال صرف 1 فیصد، چائنا پاور کا 10 فیصد، اور لکی الیکٹرک کا 0 فیصد رہا۔ اس کے باوجود، ان پلانٹس کو بالترتیب 26.
مجموعی طور پر 69.09 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں، مزید برآں، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت، 2024-25 کی تیسری سہ ماہی میں 1.55 روپے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے جس سے 52.6 ارب روپے صارفین کو واپس کیے جائیں گے۔ یہ رقم مئی، جون، اور جولائی 2025 کے بجلی کے بلوں میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کی کیٹیگری 200 کی بجائے 300 یونٹس کرنے کی تجویز
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست 2025ء ) ملک میں پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کی کیٹیگری 200 کی بجائے 300 یونٹس کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی طرف سے پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کے لیے مقررہ یونٹس کی حد میں اضافے کی تجویز زیر غور ہے جس سے لاکھوں افراد کو اضافی بلوں سے ریلیف ملنے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد ارکان اسمبلی نے حالیہ سیشن میں بجلی کے بلوں میں 5 ہزار روپے تک کے اضافے کا معاملہ ایوان میں اٹھایا، جس کا سامنا صارفین کو صرف 201 یونٹس استعمال کرنے پر کرنا پڑتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اراکین کی جانب سے اس معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے براہِ راست اظہارِ تشویش کیا گیا اور مؤقف اپنایا کہ ’معمولی یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو بھی نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں ڈالنا زیادتی کے مترادف ہے‘، ذرائع وزارت توانائی نے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی کی طرف سے معاملہ اٹھائے جانے کے بعد پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کے مقررہ یونٹس کی موجودہ حد 201 یونٹس سے بڑھاکر 301 یونٹس تک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔(جاری ہے)
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس تجویز پر عمل کیے جانے کی صورت میں جو صارفین 300 یونٹس تک بجلی استعمال کریں گے انہیں پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں رکھا جاسکتا ہے، جس کے لیے پروٹیکٹڈ اور نان پرٹیکٹڈ بجلی صارفین کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے، مذکورہ کمیٹی 201 کی بجائے بجلی کے 300 یونٹس کو نان پروٹیکٹڈ شرح میں لانے کی سفارش کرسکتی ہے۔ دوسری طرف نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی، نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 1.89 روپے فی یونٹ کم کرنے کی منظوری دی ہے، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ قیمت میں کمی اپریل تا جون 2025ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظور کی گئی، بجلی صارفین کو اس کمی کا 55 ارب87 کروڑ 40لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔