حریت رہنما کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ مذاکرات ہی امن اور استحکام کا واحد ذریعہ ہیں۔ خوشی ہے کہ دونوں ملکوں کی قیادت نے اس پر اتفاق کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بھارت اور پاکستان نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کے لیے خاص طور پر کنٹرول لائن کے دونوں طرف رہنے والوں کے لیے ایک بہت بڑی راحت ہے، جہاں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور پناہ گاہیں اور ذریعہ معاش تباہ ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف مسائل پر بات چیت کا امکان جیسا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے، ایک خوش آئند قدم ہے۔ میر واعظ نے کہا کہ مذاکرات ہی امن اور استحکام کا واحد ذریعہ ہیں۔ خوشی ہے کہ دونوں ملکوں کی قیادت نے اس پر اتفاق کر لیا۔

دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت اور پاکستان اگر خلوص نیت کے ساتھ باہمی تنازعات کے حل کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں گے تو نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان روایتی دشمنی کی طویل تاریخ کا خاتمہ ہو سکتا ہے بلکہ خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ کا بھی خاتمہ ہو گا اور تعمیر و ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے درمیان بھارت کے میر واعظ کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

مسئلہ کشمیر کا حل اور دونوں عظیم ممالک کے درمیان تجارت چاہتا ہوں، ٹرمپ کا پاکستان اور بھارت کو پیغام

مسئلہ کشمیر کا حل اور دونوں عظیم ممالک کے درمیان تجارت چاہتا ہوں، ٹرمپ کا پاکستان اور بھارت کو پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت میں خاطر خواہ اضافہ کریں گے اور دونوں ممالک کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے بھی کام کریں گے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کی قیادت کی جانب سے جنگ بندی کے فیصلے کو ”تاریخی اور جرات مندانہ“ قرار دیا اور کہا کہ امریکا کو فخر ہے کہ اس نے اس اہم لمحے میں کردار ادا کیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’پاکستان اور بھارت کی قیادت نے صحیح وقت پر جنگ بندی کا فیصلہ کیا، اگر جنگ بندی نہ ہوتی تو بہت سارے لوگ مارے جاتے اور تباہی پھیلتی۔ میں دونوں ممالک کی مضبوط اور غیر متزلزل قیادت پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ آپ کے بہادرانہ اقدام نے آپ کی میراث میں اچھا اضافہ کیا ہے۔‘

امریکی صدر نے واضح کیا کہ ’یہ بات ابھی زیر بحث نہیں آئی، لیکن میں پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ تجارت کو نمایاں طور پر بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔‘

انہوں نے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا، ’میں دیکھوں گا کہ کیا ہم ’ہزار سال‘ بعد اس مسئلے کا کوئی حل نکال سکتے ہیں۔ میری پوری کوشش ہو گی کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر اس دیرینہ مسئلے کا پرامن حل تلاش کیا جائے۔ دونوں ممالک کے پاس حکمت بھی ہے اور طاقت بھی۔‘

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسخت گیر جنرل عاصم منیر دو قومی نظریے پر پورا یقین رکھتے ہیں: برطانوی اخبار جنگ بندی کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا، بھارتی عہدیدار وزیراعظم کا آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یومِ تشکر منانے کا اعلان پاکستان جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدر آمد کیلئے پرعزم ہے، ترجمان دفتر خارجہ پاک بھارت جنگ بندی معاہدے میں مارکو روبیو اور جےڈی وینس نے واضح فرق ڈالا: امریکا بھارت ناکام ہو گیا، پاکستانی افواج فاتح بن کر ابھریں، برطانوی صحافی بھارتی تکبر زمین بوس! آپریشن سندور کے نام سے شروع ہوا پاک فوج نے تندور بنایا اور پھر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • اسلامی تعاون تنظیم کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم
  • مسئلہ کشمیر کا حل اور دونوں عظیم ممالک کے درمیان تجارت چاہتا ہوں، ٹرمپ کا پاکستان اور بھارت کو پیغام
  • میرواعظ عمر فاروق کا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم
  • جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کیجانب ایک اہم قدم ہے: مراد علی شاہ
  • پاک بھارت سیزفائر: دونوں ممالک نے جنگ بندی کی تصدیق کردی
  • پی ٹی آئی رہنما میاں عباد فاروق کوٹ لکھپت جیل سے رہا
  • پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں عباد فاروق کوٹ لکھپت جیل سے رہا
  • پی ٹی آئی رہنما میاں عباد فاروق کوٹ کھپت جیل سے رہا
  • پی ٹی آئی رہنما میاں عباد فاروق کوکوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا