مغربی کنارے میں فلسطینی جوان کا بلا اشتعال ''قتل''
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
مغربی کنارے میں ایک جوان فلسطینی شہری کو غاصب و سفاک اسرائیلی فوج کیجانب سے بلا اشتعال وحشیانہ فائرنگ کا نشانہ بنا کر موقع پر مار ڈالنے سے متعلق چونکا دینے والی ویڈیو فوٹیج نے سفاک اسرائیلی رژیم کے اس جھوٹ کو بے نقاب کر دیا ہے کہ مذکورہ فلسطینی نوجوان مسلح تھا! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مغربی کنارے کے شمالی مغربی علاقے میں غاصب و سفاک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک نوجوان فلسطینی شہری کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق چونکا دینے والی ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس نے قابض صیہونیوں کے جھوٹے دعووں کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔ جائے وقوعہ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے ریکارڈ کی گئی اس ویڈیو فوٹیج میں غاصب و سفاک اسرائیلی فوج کی اسپیشل فورسز کا ایک اہلکار، سول کپڑوں میں ملبوس، پستول پکڑے 30 سالہ رامی الکخن پر اچانک گولی چلا دیتا ہے جو ایک گلی میں کھڑا ایک دوسرے فلسطینی نوجوان کے ساتھ بات چیت کر رہا تھا۔ گولیاں لگنے پر حیران رہ جانے والے اس فلسطینی نوجوان نے ہتھیار ڈالنے کے اشارے کے طور پر اپنے خالی ہاتھ ہوا میں بلند کر رکھے تھے جب اسے مزید گولیاں مار کر موقع پر ہی قتل کر دیا گیا۔ ۔
یہ شواہد غاصب اسرائیلی پولیس کے اس جھوٹے بیانیے کی واضح تردید کرتے ہیں کہ جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ شہید رامی الکخن مسلح تھا اور خطرہ سمجھا جا رہا تھا، جبکہ یہ بے بنیاد الزامات ظاہر کرتے ہیں کہ یہ دعوے اس فلسطینی جوان کی ٹارگٹ کلنگ کو جواز فراہم کرنے کی کوشش میں گھڑے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ جمعرات کے روز اسرائیلی پولیس نے اعلان کیا تھا کہ "مستعربین" (عرب حلیئے میں مخفی اسرائیلی فوجیوں) نے فوج اور شن بیٹ (اندرونی سکیورٹی ایجنسی) کے باہمی تعاون سے نابلس کے پرانے محلے میں ایک ''آپریشن'' انجام دیا ہے، جس کے نتیجے میں "ایک مسلح شخص کہ جس پر فلسطینی مزاحمتی فورس عرین الاسود میں رکنیت کا شک تھا، ہلاک اور ایک دوسرا شخص گرفتار ہوا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج
پڑھیں:
غزہ میں خوراک کے متلاشی 40 افراد سمیت مزید 47 فلسطینی شہید، غذائی قلت سے 11فلسطینی دم توڑ گئے
غزہ میں خوراک کے متلاشی 40 افراد سمیت مزید 47 فلسطینی شہید، غذائی قلت سے 11فلسطینی دم توڑ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز
غزہ ( آئی پی ایس) غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے نہ تھم سکے، قابض فوج نے مختلف علاقوں پر حملے کرکے صبح سے اب تک مزید 47 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والوں میں 40 وہ افراد بھی شامل ہیں جو خوراک کے حصول کے لیے پناہ گزین کیمپوں سے باہر نکلے تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی فوج کے حملوں کے باعث غزہ میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 61 ہزار 369 ہوگئی جبکہ اس دوران ایک لاکھ 52 ہزار 850 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
غزہ میں قحط کی صورتحال بھی برقرار ہے جہاں بھوک کی شدت سے مزید 11 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد غذائی قلت سے اموات 200 سے تجاوز کر گئیں۔
ادھر غزہ پر مکمل کنٹرول کے اسرائیلی مذموم منصوبے کے تحت فوجی ٹینک غزہ کے بارڈر پر پہنچنا شروع ہوگئے۔
فلسطینیوں نے بھی غزہ چھوڑنے سے صاف انکار کردیا، فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ وہ یہیں مریں گے اورکہیں نہیں جائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکوئٹہ میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، جعفر ایکسپریس کی کئی بوگیاں پٹری سے اترگئیں کوئٹہ میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، جعفر ایکسپریس کی کئی بوگیاں پٹری سے اترگئیں کراچی، ڈمپر نے بھائی اور بہن کو کچل دیا، والد شدید زخمی، مشتعل ہجوم کے ہاتھوں 7 ڈمپر نذرآتش فلسطین فلسطینیوں کا ہے، بے دخلی کی کوشش ناقابل قبول ہے: ترک وزیرِ خارجہ بھارتی عوام اور حکومت سے دشمنی نہیں بلکہ پالیسیوں پر اختلاف ہے، وزیر مملکت پنجاب حکومت 31 سال بعد مقامی بینکوں کے قرضوں سے آزاد ہوگئی لاہور: 9 مئی جلا گھیرا ئوکے مزید 2 مقدمات کا فیصلہ محفوظCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم