12 مئی کو بھارت کیساتھ سندھ طاس معاہدے سمیت متنازع امور پر بات ہوگی: معین وٹو
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
وفاقی وزیر آبی وسائل میاں محمد معین وٹو—فائل فوٹو
وفاقی وزیر آبی وسائل میاں محمد معین وٹو کا کہنا ہے کہ 12 مئی کو بھارت کے ساتھ سندھ طاس معاہدے سمیت متنازع امور پر بات ہوگی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی یک طرفہ معطلی جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔
میاں محمد معین وٹو کا کہنا ہے کہ نیلم جہلم پر بھارت کے بزدلانہ حملے سے نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وقت آنے پر ہر فورم پر بھارت کو ٹھیک ٹھاک جواب دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: معین وٹو
پڑھیں:
خطے کی خطرناک صورتحال کا تمام تر ذمہ دار بھارت ہے، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی--- فائل فوٹووفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ خطے کی خطرناک صورتحال کا تمام تر ذمہ دار بھارت ہے، پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، ملکی سلامتی پر ہر گز آنچ نہیں آنے دیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی، جس میں پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کو کشیدگی سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھارت کے اقدامات سے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
محسن نقوی نے بھارت کی ڈورن دہشت گردی سے متعلق بھی قائم مقام امریکی سفیر کو بریف کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے عالمی قوانین پامال کر کے شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، پاکستان نے مؤثر کارروائی کر کے درجنوں ڈرونز کو مار گرایا۔