تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا تمام امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق لینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے 12 مئی کو ہونے والے تمام امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق لینے کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے تھیوری اور میٹرک کے پریکٹیکل امتحانات 12 مئی کو معمول کے مطابق لیے جائیں گے۔
چیئرمین تعلیمی بورڈ کے مطابق 7 اور 8 مئی کو ملتوی امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: تعلیمی بورڈ کے مطابق
پڑھیں:
محسن نقوی کا سدرہ امین کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کے بعد سدرہ امین سمیت قومی خواتین ٹیم کے لیے نقد انعامات کا اعلان کیا۔
چیئرمین پی سی بی نے مسلسل دو سنچریاں اسکور کرنے پر سدرہ امین کے لیے 20 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا جبکہ دیگر کھلاڑیوں کے لیے 10، 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا۔
چیئرمین پی سی بی نے ویمن کرکٹ ٹیم کو کہا کہ آئندہ ورلڈ کپ میں بغیر کسی دباؤ کے کھیلیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 رواں ماہ کے اختتام پر شروع ہو رہا ہے۔
Post Views: 2