شجاع آباد میں پیٹرول و ڈیزل کی غیر قانونی ایجنسی میں آگ لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
—فوٹو فائل
پنجاب کے علاقے شجاع آباد میں پیٹرول و ڈیزل کی غیر قانونی ایجنسی میں آگ لگ گئی، جس میں ایک لڑکا جھلس گیا۔
ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ آگ نے ساتھ والی دکانوں کو بھی لیپٹ میں لے لیا، بر وقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔
آگ لگنے سے 14 سال کا لڑکا جھلس گیا، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کو 114 سال قید کی سزا، انسدادِ دہشت گردی عدالت کا فیصلہ
کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کے خلاف باوردی مواد کی برآمدگی کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے ملزم سلیم کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 114 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی میں ملوث ’را‘ کے 4 ایجنٹ کراچی سے گرفتار
عدالت نے سزا کے ساتھ ملزم کی ضمانت بھی منسوخ کرتے ہوئے اسے فوری طور پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
پروسیکیوشن کے مطابق ملزم سلیم کو ایس آئی یو پولیس نے ماڑی پولیس کے علاقے سے گرفتار کیا تھا، اس کے قبضے سے ایک دستی بم، لانچر اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا تھا۔
تفتیش کے دوران ملزم نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق کا اعتراف بھی کیا۔
مزید پڑھیں:کراچی: انسانی اسمگلنگ میں بھارتی ایجنٹ کے ملوث ہونے کا انکشاف
پروسیکیوشن کے مطابق ملزم نے 2012 سے 2014 کے دوران 3 مرتبہ بھارت کا سفر کیا تھا، جبکہ وہ 1989 میں غیر قانونی طور پر بھارت سے پاکستان آیا تھا۔
ملزم نے جعل سازی سے پاکستانی پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات حاصل کر رکھی تھیں۔
مزید بتایا گیا کہ دورانِ انویسٹیگیشن ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر بھوج میں رکشہ چلاتا تھا۔ اس کے قبضے سے 4 جعلی پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلحہ انسداد دہشت گردی ایجنٹ بارودی مواد بھارتی خفیہ ایجنسی بھارتی ریاست بھوج پاکستانی پاسپورٹ سلیم عدالت کراچی گجرات