امریکی صدر ٹرمپ کی شکل میں پاکستان کو بہترین شراکت دار مل گیا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدرکی قیادت اور عالمی امن کیلئے ان کے عزم پربیحد مشکور ہوں اور صدرٹرمپ کی پیشکش کو جنوبی ایشیا میں پائیدار قیام امن کیلئے اہم سمجھتا ہوں،پاکستان اور امریکہ عشروں سے ایک دوسرے کے حلیف ہیں،دونوں ملکوں نے مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلئے مل کر کام کیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں امن کے قیام کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صورت میں ایک بہترین شراکت دار مل گیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ عالمی امن کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیصلہ ساز قیادت پر ان کا مشکور ہوں، جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کے لیے صدر ٹرمپ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور امریکا عشروں سے ایک دوسرے کے حلیف ہیں، پاکستان اور امریکا نے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور وسعت کے لئے مل کر کام کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی شکل میں پاکستان کو ایک بہترین شراکت دار ملا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے دوٹوک موقف اپنانے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کا فیس بک پیج بھارت میں بلاک سیز فائر کے بعد آخر کار نواز شریف منظرِ عام پر آ ہی گئے، بیرسٹر سیف کا طنز بلاول نے بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانا پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیدیا پاک بھارت سیز فائر، اسکول اور تعلیمی ادارے کل سے معمول کے مطابق کھلیں گے جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا افتتاح 22 مئی کو ہو گا، وزیر داخلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بہترین شراکت دار مل صدر ٹرمپ کی پاکستان کو امریکی صدر

پڑھیں:

پاکستان اور بھارت سیز فائر پر تیار ہو گئے، ٹرمپ

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کی ثالثی میں ایک طویل رات کی بات چیت کے بعد مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت سیز فائر پر تیار ہو گئے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی ثالثی میں ایک طویل رات کی بات چیت کے بعد مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کامن سینس اور زبردست ذہانت کے استعمال پر دونوں ممالک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اس معاملے پر آپ کی توجہ کے لیے آپ کا شکریہ۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیر پر ٹرمپ ثالث، شہباز کا خیر مقدم، پاکستان اور بھارت سے تجارت بڑھاؤں گا، امریکی صدر، بہترین پارٹنر مل گیا، وزیراعظم
  • عالمی امن کیلئے امریکی صدر کی فیصلہ ساز قیادت پر ان کا مشکور ہوں؛ وزیراعظم
  • جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کیلئے کردار ادا کرنے پر صدر ٹرمپ کا مشکور ہوں؛وزیراعظم شہبازشریف
  • امریکی میڈیا نے پاکستانی فوج کو دنیا کی بہترین فوج قرار دے دیا
  • پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر متفق: امریکی صدر ٹرمپ 
  • پاکستان اور بھارت جنگ بندی کے لیے تیار ہوگئے؛ ڈونلڈ ٹرمپ
  • پاکستان اور بھارت سیز فائر پر تیار ہو گئے، ٹرمپ