نور مقدم قتل کیس،مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
نور مقدم قتل کیس،مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ سپریم کورٹ میں جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 13 مئی کو سماعت کرے گا۔
مجرم کے والد ذاکر جعفر کی بریت کے خلاف اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی جبکہ کیس میں سزا یافتہ شریک مجرمان کی اپیلوں پر بھی سماعت ہوگی۔مجرم ظاہر جعفر نے نور مقدم کو اسلام آباد میں تشدد کے بعد ذبح کرتے ہوئے سر تن سے جدا کر دیا تھا۔ٹرائل کورٹ نے ظاہر جعفر کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا، اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی مجرم کی سزائے موت برقرار رکھی تھی جبکہ ظاہر جعفر نے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کررکھی ہے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ میں 9 مئی مقدمات کے خلاف سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 16 مئی کو سماعت کرے گا۔فواد چوہدری نے اپنے خلاف مختلف شہروں میں درج مقدمات کو چیلنج کررکھا ہے، فواد چوہدری کا اپیل میں موقف ہے کہ ایک واقعہ کی متعدد ایف آئی آرز نہیں ہوسکتیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشاہینوں نے گھس کر مارا، اکھنڈ بھارت کا خواب چکنا چور کر دیا، عظمی بخاری شاہینوں نے گھس کر مارا، اکھنڈ بھارت کا خواب چکنا چور کر دیا، عظمی بخاری جنگ بندی کیلئے جے شنکر اور دوول نے امریکہ سے رابطہ کیا تھا ، بھارتی میڈیا کا بڑا انکشاف امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی، حافظ نعیم الرحمان آئندہ مالی سال کا بجٹ 2جون کو پیش ہوگا، درآمدی گاڑیاں سستی ہونے کا امکان یو این سیکرٹری جنرل کا پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم پاک بھارت جنگ بندی پر اسلامی تعاون تنظیم کا بیان آگیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سماعت کیلئے مقرر مجرم ظاہر جعفر سپریم کورٹ میں کی سزائے موت خلاف اپیل جعفر کی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی و کارکنان کیخلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ کے کیسز کی سماعت 16 جون تک ملتوی
—فائل فوٹواسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کارکنان کے خلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ کے کیسز کی سماعت 16جون تک ملتوی کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے کیسز پر سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کو تھانہ کھنہ میں درج لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے دو مقدمات میں بری کر دیا۔
دورانِ سماعت جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا دیگر کیسز کی طرح اس میں بھی وہی اسٹیٹس ہے۔
بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی اور گولڑہ میں مقدمات درج ہیں۔