نور مقدم کے قاتل کی سزائے موت کیخلاف کیس سماعت کے لیے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
نورمقدم قتل کیس سماعت کے لیے مقرر، جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:نور مقدم قتل کیس: ملزم ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار
مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر سماعت 13 مئی کو ہوگی۔
ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر کی بریت کیخلاف شوکت مقدم کی اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔
کیس میں سزا یافتہ شریک مجرمان کی اپیلوں پر بھی سماعت ہوگی۔
یاد رہے کہ ظاہر جعفر نے سابق سفیر شوکت مقدم کی بیٹی نور مقدم کو 20 جولائی 2021 کو نہایت بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سابق سفیر شوکت مقدم سزائے موت ظاہر جعفر نور مقدم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سابق سفیر شوکت مقدم سزائے موت ظاہر جعفر ظاہر جعفر سزائے موت کے لیے
پڑھیں:
کراچی، قاتل ڈمپر نے ماہ نور کو شادی سے پہلے ہی موت کا کفن پہنا دیا
کراچی:
شہر قائد کے علاقے راشد منہاس روڈ پر پیش آنے والے گزشتہ رات دل خراش ٹریفک حادثے نے ایک خوشیوں بھرا گھر اجاڑ دیا، جب ہیوی ٹریفک نے موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کو کچل ڈالا۔
اس حادثے میں 22 سالہ ماہ نور اور اس کا 14 سالہ بھائی احمد رضا جاں بحق ہو گئے تھے، جبکہ ان کے والد شاکر ولد صلاح الدین شدید زخمی ہو گئے تھے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والی ماہ نور کی اگلے ماہ شادی طے تھی، مگر قسمت نے اس کے ہاتھوں میں مہندی کی بجائے کفن تھما دیا۔
اہل خانہ کے مطابق وہ جہیز کی تیاریوں میں مصروف تھے لیکن ایک لمحے میں سب خواب ٹوٹ گئے۔
متاثرہ فیملی کے چچا ذاکر کا کہنا ہے کہ زخمی والد کو تاحال اس صدمے کی خبر نہیں دی گئی کہ ان کا بیٹا اور بیٹی دونوں اس حادثے میں جان سے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کے دماغ میں شدید زخم ہیں وہ جناح اسپتال میں زیرِ علاج ہیں ہمیں صرف انصاف چاہئے۔
زخمی شاکر جو کپڑے کا کام کرتے تھے ملیر سے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ گھر واپس جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔ اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ ایسے حادثات کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید گھروں کے چراغ نہ بجھیں۔
Tagsپاکستان