آزاد کشمیر میں بھارتی گولہ باری سے 30 کشمیری شہید ہوئے: مظہر سعید
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
وزیرِ اطلاعات آزاد کشمیر مظہر سعید—فائل فوٹو
وزیرِ اطلاعات آزاد کشمیر مظہر سعید نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی گولہ باری سے ہونے والے نقصان کی تفصیل بتا دی۔
اٹھ مقام میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مظہر سعید نے بتایا کہ آبادیوں پر بھارتی فوج کی گولہ باری سے 30 شہری شہید اور 65 زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کنٹرول لائن کے قریبی آبادیوں پر بھارتی گولہ باری سے 217 مکان بھی تباہ ہوئے ہیں۔
وزیرِ اطلاعات مظہر سعید نے یہ بھی کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت شہداء کے خاندانوں کو 1، 1کروڑ روپے معاوضہ دے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گولہ باری سے
پڑھیں:
کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال سمیت انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور نے کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال سمیت انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، نائجر اور آذربائیجان کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ کشمیری عوام کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد بھی موجود تھا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مستقل حمایت پر او آئی سی اور رکن ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔