بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی پر کراچی میں ریلی کا انعقاد کیا گیا اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان زندہ باد ریلی کی قیادت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو جنگی جارحیت پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کمیونٹیز محفوظ نہیں ہیں۔ بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی پر کراچی میں ریلی کا انعقاد کیا گیا اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان زندہ باد ریلی کی قیادت کی۔ کلفٹن کے ساحل سی ویو پر منعقدہ ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جہاں شاہد خان افریدی نے شرکاء سے خطاب کیا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے نکلے ہیں، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا کرارا جواب دیا، پہلے کہہ دیا تھا کہ مودی انسان کا بچہ نہیں بنے گا۔ سابق کپتان نے کہا کہ بھارت میں کمیونٹیز محفوظ نہیں ہیں، لڑائی میں پاکستان نے بچوں کو نہیں مارا، جبکہ بھارت نے معصوم بچے شہید کیے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، بھارت نے دوبارہ میلی آنکھ سے دیکھا تو برا حال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کواب اندازہ ہوگیا ہے کہ پاکستان سے الجھنا مہنگا پڑگیا، بھارت کا میڈیا 50 فیصد بالی ووڈ اور 50 فیصد کارٹون نیٹ ورک ہے اورنریندر مودی کے جنگی جنون نے بھارت کو بند گلی میں دھکیل دیا یے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بغیر ثبوت کے پہلگام واقعے کا الزام ہم پر لگایا گیا، حملہ کیا ہے تو اب نتائج بھگتو، نریندر مودی پاکستان سمیت پوری دنیا میں بدنام ہو رہا ہے، کینیڈا میں سکھوں پر حملہ کیا وہاں منہ کی کھانا پڑی۔ سابق کپتان نے کہا کہ اپنے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، ہمارا ملک بے مثال ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سابق کپتان نے کہا کہ شاہد خان کہ بھارت

پڑھیں:

نریندر مودی سے عوام ناراض، سیاسی گراف تیزی سے گر گیا: اعزاز چوہدری

اعزاز چوہدری—فائل فوٹو

سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کے لوگ بھی نریندر مودی سے ناراض ہیں۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران اعزاز چوہدری نے کہا کہ بھارتی ہر بار حقائق نہیں مانتے بلکہ انکار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے لوگ بھی نریندر مودی سے ناراض ہیں، بھارتی وزیرِ اعظم کا سیاسی گراف تیزی سے گرا ہے۔

سابق سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ بھارتی عوام نریندر مودی کے خلاف بڑھ چڑھ کر بول رہے ہیں، بھارت نے بغیر ثبوت پاکستان پر حملے کیے۔

اُن کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی آفر کو اس طرح مسترد کرنا آسان نہیں، بھارت کا مذاکرات کی میز پر آنا مشکل ہے لیکن اُسے آنا ہو گا۔

اعزاز چوہدری نے مزید کہا کہ شروع میں بھارت نخرے کرے گا لیکن اسے مذاکرات کی میز پر آنا پڑے گا۔

سابق سیکریٹری خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پانی کو روکنا اتنا آسان نہیں، ہمیں کشمیر اور پانی ایشوز پر بین الاقوامی برادری کو لانا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں کمیونٹیز محفوظ نہیں، شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان زندہ باد ریلی
  • نریندر مودی سے عوام ناراض، سیاسی گراف تیزی سے گر گیا: اعزاز چوہدری
  • عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان زندہ باد ریلی
  • پی ٹی آئی سندھ کی بھارت کے خلاف ریلیاں، عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ
  • شاہد آفریدی کا پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی، کراچی میں ’پاکستان زندہ‘ باد ریلی
  • شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان زندہ باد ریلی ،بھارت میں کمیونٹیز محفوظ نہیں،قومی کرکٹر
  • شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان زندہ باد ریلی،‘بھارت میں کمیونٹیز محفوظ نہیں’
  • نو منتخب پوپ لیو کا پہلے اجتماع سے خطاب
  • ’’بھارت مردہ باد‘‘ پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی، جماعت اسلامی، جے یو آئی کی ریلیاں