ننگرپارکر میں ہندو برادری کی جانب سے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جب تک سندھ طاس معاہدہ بحال نہیں ہوتا، یہ قوم جنگ بندی قبول نہیں کرے گی یہ قوم مودی کی دھمکیوں سے ڈرنے والی قوم نہیں ہم پاکستان کے پانی کے تحفظ کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کی جانب سے بھارت کے جارحانہ اقدامات، دہشت گرد نریندر مودی اور اس کی بزدل فوج کی پاکستان مخالف کارروائیوں کے خلاف سندھ بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان ریلیوں کا مقصد پاکستانی قوم اور اقلیتوں کے اتحاد و یکجہتی کا بھرپور اظہار تھا۔ریلیوں کا انعقاد پاک بھارت سرحدی علاقے ننگرپارکر سے لے کر بدین، ماتلی، حیدرآباد، کراچی، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے بیشتر شہروں میں کیا گیا۔ تمام ریلیاں "پاکستان زندہ باد" اور "عمران خان پائندہ باد" کے عنوان سے منعقد ہوئیں، جن میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خصوصاً ضلع تھرپارکار کے علاقے ننگرپارکر کے پاک بھارت بارڈر زیرو پوائنٹ کے قریب واقع گاؤں وئیل ویراواہ میں ہندو برادری کی جانب سے ریلی نکالی گئی، جس میں اقلیتوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی اور دہشت گرد مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے ننگرپارکر میں اقلیتی برادری کی ریلی میں شرکت کرکے ریلی کی قیادت کی۔ ننگر پارکر ریلی میں پی ٹی آئی کے دیگر مرکزی اور علاقائی رہنما بھی شریک تھے، جن میں مرکزی رہنما حاجی نثار آرائیں، آفتاب قریشی، راجہ عبدالحق، امین اللہ موسی خیل، فرخ خان، صدیقی خاصخیلی، خلیفہ حیات درس سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔ اقلیتی رہنماؤں میں پھلاج کولہی، ڈاکٹر جیپال چھابڑیا، ایڈووکیٹ بھگوانداس بھیل، اور مہرو کولہی و دیگر شریک ہوئے۔ریلی کے شرکا نے دہشت گرد نریندر مودی اور اس کی بزدل فوج کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم پاکستانی قوم اور اقلیتیں وطن عزیز کے دفاع کے لیے متحد ہیں اور مودی کی دہشتگردی کا بھرپور جواب دیں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پاکستان کے جھنڈے میں سفید رنگ ہماری اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے، آج اقلیتوں نے بھارت کے بارڈر پر کھڑے ہوکر دشمن کو پیغام دیا ہے کہ ہم سب پاکستانی متحد اور ایک قوم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی ایک دہشت گرد ہے، اس کی بزدل فوج نے ہماری مساجد اور مدارس پر حملے کیے، ہمارے شاہینوں نے ان کے ایئرپورٹس اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنا کر بھرپور جواب دیا ہے جن پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سندھ طاس معاہدہ بحال نہیں ہوتا، یہ قوم جنگ بندی قبول نہیں کرے گی یہ قوم مودی کی دھمکیوں سے ڈرنے والی قوم نہیں ہم پاکستان کے پانی کے تحفظ کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مودی کا باپ بھی پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا، ہم سب پاکستانی ہیں اور ہمارے ہاتھ میں پاکستان کا جھنڈا ہے، وطن عزیز کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ نکال دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک و قوم کے حقوق کی خاطر آج بھی جیل میں پابند سلاسل ہیں، مگر پوری قوم ان کی آواز پر متحد ہے، ہمارے کپتان عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت مرکزی قیادت اور ہزاروں کارکنان جیلوں میں بے گناہ قید ہیں، ہمارے ساتھ ظلم، ناانصافی اور زیادتی کی گئی ہے، اس کے باوجود ہم وطن کے دفاع کے لیے ایک قوم بن کر کھڑے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر عمران خان، مخدوم شاہ محمود حسین قریشی سمیت پی ٹی آئی کے رہنماں اور کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ پی ٹی آئی انہوں نے کے خلاف یہ قوم کے لیے

پڑھیں:

لڑائی بھارتی عوام سے نہیں مودی کی انتہا پسند سوچ سے ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےکہا ہے کہ ہماری لڑائی بھارتی عوام سے نہیں، نریندر مودی کی انتہا پسند سوچ سے ہے۔

کراچی سے جاری بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ بھارتی اینکرز جھوٹ اور غیر ذمہ دارانہ صحافت کے ذریعے نفرت پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی نریندر مودی کی انتہا پسند سوچ سے ہے، بھارت کے عوام سے نہیں۔ بھارت نے حملوں کی شروعات کی، اب وقت آگیا ہے کہ بھرپور جواب دیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ قوم افواج پاکستان کےشانہ بشانہ ہے، دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں یوم تشکر، ریلیاں، واہگہ بارڈر پر جشن، بھارت پریڈ سے فرار
  • پہلے ہی کہہ دیا تھا مودی انسان کا بچہ نہیں بنے گا، شاہد آفریدی کا ریلی سے خطاب
  • عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست اعتراض لگاکر واپس کردی گئی
  • جو مکا اور تھپڑ جنگ کے بعد یاد آئے، اسے اپنے ہی منہ پر مار لینا چاہیے، بیرسٹرسیف کا نوازشریف پرطنز
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان کی پے رول پر رہائی کی درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس
  • تحریک انصاف کی رات گئے لاہور میں موٹر سائیکل ریلی
  • عمران خان کی زندگی کو اڈیالہ جیل میں شدید خطرہ ہے ، علی امین گنڈاپورکا دعویٰ
  • ’’بھارت مردہ باد‘‘ پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی، جماعت اسلامی، جے یو آئی کی ریلیاں
  • لڑائی بھارتی عوام سے نہیں مودی کی انتہا پسند سوچ سے ہے، گورنر سندھ