پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کہاں منعقد ہوں گے؟ تفصیل سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ 10 (پی ایس ایل) کے باقی ماندہ میچز راولپنڈی میں کھیلے جانے کی توقع کی جارہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے حکام نے فرنچائزز کو اطلاع دی ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی ٹورنامنٹ کے دوبارہ شروع ہونے کی تیاریاں مکمل ہونے تک دبئی میں رہیں۔
ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے، اور انہیں اسلام آباد جمع ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل کے بقیہ میچز دبئی منتقل
باقی میچز کے لیے ابھی تک شیڈول جاری نہیں کیا گیا تاہم میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی میں اضافے اور راولپنڈی اسٹیڈیم کے قریب بھارتی ڈرون حملے کے بعد ایونٹ کے میچز دبئی منتقل کردیے گئے تھے تاہم اب جنگ بندی کے اعلان کے بعد یہ میچز دوبارہ پاکستان میں منعقد ہوں گے۔
ٹورنامنٹ معطل ہونے سے قبل حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنڈی اسٹیڈیم پی ایس ایل کرکٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنڈی اسٹیڈیم پی ایس ایل کرکٹ پی ایس ایل
پڑھیں:
سری لنکن ٹیم 2019 سے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچز میں ناقابل شکست
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج مدمقابل آئیں گی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں ٹیمیں 2022 کے ایشیا کپ فائنل کے بعد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گی۔
ایشیا کپ 2022 میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دبئی میں سپر فور کے میچ اور فائنل میں آمنے سامنے آئی تھیں اور دونوں میچز میں سری لنکن ٹیم فاتح رہی تھی۔
اس سے قبل 2019 میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوم سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
گزشتہ چھ برسوں میں مسلسل پانچ شکستوں کے برعکس یو اے ای کے میدانوں میں پاکستان کو سری لنکا پر برتری حاصل رہی رہے۔
یو اے ای میں کھیلے گئے سات میچز میں سے چار میں قومی ٹیم نے کامیابی حاصل کی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کو سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ 25 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔ سپر فور مرحلے میں ٹاپ ٹو ٹیمیں 28 ستمبر کو فائنل کھیلیں گی۔