غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس اور امریکا کےدرمیان جنگ بندی پر مذاکرات ہوئے جس کے بعد حماس نے غزہ میں یرغمال امریکی قیدی ایڈن الیگزینڈر کی رہائی پر آمادگی ظاہرکردی جو ممکنہ طور پر غزہ میں قید آخری امریکی شہری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں یرغمال امریکی قیدی کی رہائی پر آمادگی ظاہر کردی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس اور امریکا کے درمیان جنگ بندی پر مذاکرات ہوئے جس کے بعد حماس نے غزہ میں یرغمال امریکی قیدی ایڈن الیگزینڈر کی رہائی پر آمادگی ظاہر کردی جو ممکنہ طور پر غزہ میں قید آخری امریکی شہری ہیں۔ اس حوالے سے حماس رہنما ڈاکٹر خلیل الحیہ نے کہا کہ حماس نے امریکی قیدی کی رہائی پرآمادگی ظاہر کر دی ہے جبکہ حماس کی جانب سے امدادی گزرگاہوں کو کھولنے کی حمایت بھی کی گئی ہے۔ دوسری جانب حماس امریکا مذاکرات پراسرائیل نے تحفظات کا اظہار کیا ہے

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حماس نے غزہ میں یرغمال امریکی قیدی کی رہائی پر آمادگی ظاہر

پڑھیں:

امریکا: دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار

ایف بی آئی سربراہ نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی سازش ناکام بنادی گئی ہے۔

کاش پٹیل نے بتایا کہ ہالووین ویک اینڈ پر ممکنہ حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔

ایف بی آئی سربراہ نے بتایا کہ اس معاملے میں مشتبہ افراد نے “پمپکن ڈے” کے نام سے منصوبے پر آن لائن بات چیت کی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے کارروائی میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف بی آئی سربراہ کے مطابق گرفتار افراد میں 16 بر س کا ایک نوجوان بھی شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ کارروائیاں: امریکا کو صرف آگاہ کرتے ہیں، اجازت نہیں مانگتے، نیتن یاہو
  • ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ، اربوں کے اثاثوں والے افراد کی لسٹ جاری
  • غزہ میں کارروائیوں سے متعلق امریکا سے اجازت نہیں مانگتے: نیتن یاہو
  • حماس کیجانب سے 3 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس کرنے پر خوشی ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • غزہ میں کارروائیوں سے متعلق امریکا کو صرف آگاہ کرتے ہیں، اجازت نہیں مانگتے، نیتن یاہو
  • پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں بڑی پیشرفت
  • ’عیسائیوں کا قتلِ عام‘: ٹرمپ کی نائجیریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی
  • جوہری پروگرام پر امریکا سے براہ راست مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں‘ایران
  • چین کی معدنی بالادستی: امریکا کو تشویش، توازن کے لیے پاکستان سے مدد طلب
  • امریکا: دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار