سات مئی کو پاک بھارت فضائی جھڑپ پاکستان کی واضح کامیابی پر ختم ہوئی، امریکی جریدہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
سات مئی کو پاک بھارت فضائی جھڑپ پاکستان کی واضح کامیابی پر ختم ہوئی، امریکی جریدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ممتاز امریکی دفاعی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 7مئی کو پاک بھارت افواج کی فضائی جھڑپ پاکستان کی واضح کامیابی پر ختم ہوئی ہے۔
دی نیشنل انٹرسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیشتر دفاعی ماہرین کا گمان تھا کہ عددی طاقت اور وسائل کی وجہ سے بھارت کا پلڑا بھاری رہے گا، مگر 7مئی کی فضائی جھڑپ میں پاکستان کی بالادستی سب کو نظر آئی ہے۔جریدے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فضائی جھڑپ کے بعد پاکستان کی جانب سے بڑی کامیابیوں کے اعلانات کیے گئے، جس کی بھارتی افواج کی جانب سے کوئی تردید نہیں کی گئی اور تردید نہ کرنے کی وجہ سے بھارت کی پوزیشن مشکوک ہوتی ہے۔
دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق پاکستان نے چین کے جے 10 سی طیاروں اور پی ایل 15 میزائلوں سے 5 بھارتی طیارے مار گرائے جن میں انتہائی مہنگے اور طاقتور سمجھے جانے والے فرانسیسی ساختہ 3 رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔جریدے کے مطابق پاک بھارت فضائی جھڑپ نے مغرب کو پیغام دیا ہے کہ چینی ٹیکنالوجی کو کم نہ سمجھا جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے اور آئی جی پولیس کی زیر صدارت اجلاس، مختلف مراکز میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف آپریشن کا فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے اور آئی جی پولیس کی زیر صدارت اجلاس، مختلف مراکز میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف آپریشن کا فیصلہ جوئے کا شبہ، طالبان نے شطرنج کھیلنے پر پابندی عائد کر دی،کھیل اسلامی قانون کے منافی قرار معرکہ مرصوص، مسعود اظہر کے بھائی حافظ عبدالروف کے مارے جانے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوادی،تجارتی تعلقات کی بحالی کیلئے بھی مدد کو تیار ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ پاک فوج نے آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کا اعلان کردیا قومی اسمبلی میں بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فضائی جھڑپ پاکستان کی پاک بھارت
پڑھیں:
بھارت کی اکڑ نکل گئی، ایشیا کپ ٹرافی کیلئے منتیں کرنے لگا
بھارت کی اکڑ نکل گئی، ایشیا کپ ٹرافی کیلئے منتیں کرنے لگا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز
دبئی (آئی پی ایس) ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کی بھارتی اکڑ نکل گئی، ایشیا کپ ٹرافی کے لئے محسن نقوی اور آئی سی سی کی منتیں کرنے لگا۔
دبئی میں آئی سی سی کی حالیہ میٹنگز کی سائیڈ لائنز پر سکریٹری بی سی سی آئی دیواجیت سائکیا نے آئی سی سی کے سینئر آفیشل کے ہمراہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ملاقات کی۔
دیواجیت سائکیا نے بتایا کہ ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع آئی سی سی میٹنگز کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھا لیکن آئی سی سی نے الگ سے میٹنگ کی سہولت فراہم کی۔
سیکریٹری بی سی سی آئی نے کہا کہ برف پگھلنے لگی ہے، مذاکرات کا عمل شروع کرنا واقعی اچھا ہے۔ دونوں فریق جلد از جلد مسئلے کو حل کرنے کے لیے کچھ کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراقوام متحدہ: پاکستان کی ہتھیاروں، جوہری سلامتی سے متعلق 4 قراردادیں منظور تیسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-2 سے جیت لی ایشیاکپ ٹرافی کا معاملہ: پاکستان اور بھارت میں برف پگھلنے لگی، اہم شخصیات کی ملاقات ہوگئی،بی سی سی آئی کی تصدیق ابوظہبی ٹی 10لیگ،شکیب الحسن رائل چیمپس کے کپتان مقرر پاکستان کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، سینئر نائب صدر فیفا شکیب الحسن اور جیسن روئے ابوظبی ٹی10 لیگ میں رائل چیمپس کا حصہ بن گئے بھارتی ریسلر سنگرام سنگھ نے تاریخ رقم کر دی، لیولز فائٹ لیگ میں شاندار کامیابیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم