ذلت کے داغ تقریروں سے نہیں دھلتے، عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
بھارتی وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل میں مسلم لیگ نون کے راہنما کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کی تقریر شرمناک شکست کا اعتراف اور ہارے ہوئے شخص کا نوحہ تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ذلت کے داغ تقریروں سے نہیں دھلتے۔ بھارتی وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ مودی کی تقریر شرمناک شکست کا اعتراف اور ہارے ہوئے شخص کا نوحہ تھا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ آپریشن سندور "بھارت ماتا" کی مانگ میں راکھ بھر گیا، مودی کا ایک ایک لفظ کہہ رہا تھا "میں ہوں اپنی شکست کی آواز"۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج کے طمانچے کھانے اور دنیا بھر میں رسوا ہونے کے بعد چپ رہنا بہتر آپشن ہوتا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عرفان صدیقی کی تقریر
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ،امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان پر بھارتی حملوں کے بعد کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ (ڈی پی ایم/ایف ایم) سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور پاکستان پر بھارتی حملوں اور پاکستان کے ردعمل کے بعد جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔(جاری ہے)
وزارت خارجہ کے ایک سینیئر اہلکار کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔