صوبائی جنرل سیکرٹری سید نیئر عباس شاہ کاظمی ایڈووکیٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام سے قبل عزاداروں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے، صوبائی اور مقامی انتظامیہ عزاداروں کے ساتھ تعاون کریں، پوری قوم پاکستان کے دفاع کے لیے میدان میں موجود ہے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی۔  اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے زیراہتمام جعفریہ کونسل کا اجلاس، استحکام پاکستان کانفرنس و استقبال محرم الحرام کانفرنس جامعہ ریاض العلوم محمود کوٹ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید نیئر عباس شاہ کاظمی ایڈووکیٹ نے کی۔ نامزد ڈویژنل جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل ڈیرہ غازیخان عمر فاروق خان مشوری ایڈووکیٹ اور دیگر علمائے کرام، ذمہ داران، تنظیمی شخصیات اور عزاداروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ڈویژن بھر کے مسائل اور اُن کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، صوبائی جنرل سیکرٹری سید نیئر عباس شاہ کاظمی ایڈووکیٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام سے قبل عزاداروں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے، صوبائی اور مقامی انتظامیہ عزاداروں کے ساتھ تعاون کریں، پوری قوم پاکستان کے دفاع کے لیے میدان میں موجود ہے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شیعہ علماء کونسل جنرل سیکرٹری محرم الحرام عزاداروں کے

پڑھیں:

پٹوار خانوں میں خالی نشستوں پر بھرتیوں کا کیس: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے طریقہ کار جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا

—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے پٹوار خانوں میں خالی نشستوں پر بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بھرتیوں کا مجوزہ طریقہ کار جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا۔

پٹوار خانوں میں پرائیویٹ لوگوں کے کام کی تفتیش کے لیے مقرر افسر اے سی انڈسٹریل ایریا عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے اسسٹنٹ کمشنر سے اسٹیٹ کونسل کی رپورٹ سے متعلق استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے رپورٹ دیکھی ہے جو اسٹیٹ کونسل نے جمع کروائی ہے؟ جس پر اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے بتایا کہ میں نے ابھی وہ رپورٹ نہیں دیکھی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ پورا ریونیو ڈیپارٹمنٹ اس میں شامل ہے اور اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت بھی موجود نہیں ہے۔ 

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت نے کہا کہ کچھ وقت دیا جائے، ہم تعیناتیاں کر دیں گے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پٹوار سرکلز میں سرکاری افسر تعینات کرنے ہیں تاکہ عوام کو سہولت ملے، عوام پٹوار خانوں میں بیٹھے پرائیویٹ لوگوں کو رشوت دے رہے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ کوٹے سے متعلق سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے موجود ہیں، رولز الگ اور عدالتی فیصلے الگ ہیں۔ رولز میں ترمیم کرنی پڑے گی۔

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ آئینی ترمیم بھی کرنا پڑے گی۔ جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 27ویں ترمیم آ جائے گی، بغیر پڑھے لکھے اور بغیر کوالیفکیشن کے لوگ کام کر رہے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت نے کہا کہ اگر پٹواری نہ بچے تو کام رک جائے گا۔ 

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کوئی شخص کسی پوزیشن کے لیے ناگزیر نہیں ہے، پاکستان 25 کروڑ کا ملک ہے، لوگ ریٹائر بھی ہوتے ہیں، فوت اور ڈسمس بھی ہوتے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ کچھ وقت دیا جائے، تعیناتیوں تک نظام چلانا ہے، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل قیوم ماگرے اے ٹی آئی کے مرکزی صدر منتخب
  • پٹوار خانوں میں خالی نشستوں پر بھرتیوں کا کیس: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے طریقہ کار جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا
  • پاکستان کی ترقی پر فخر ہے، برادر ملک کیساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے، ترک قونصل جنرل
  • توہین رسالت قانون کیساتھ کوئی چھیڑچھاڑ قبول نہیں کریں گے، ملی یکجہتی کونسل
  • پشاور، قومی استحکام پاکستان کانفرنس
  • پاکستان میں پہلی بار پیدائش پر بچےکا ڈیجیٹل اندراج
  • اوورسیز پاکستانی روشن مستقبل پر اعتماد کرتے ہوئے سرمایہ کاری میں کردار ادا کریں، فیلڈ مارشل
  • گورنر سندھ کی قیادت میں معرکۂ حق، جشنِ آزادی موٹر سائیکل ریلی
  • ضمنی انتخابات میں ٹکٹوں کا فیصلہ نواز شریف کریں گے، عظمیٰ بخاری
  • چین، 2025 کی عالمی روبوٹ کانفرنس کا آغاز