او آئی سی کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم، مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز

جدہ (آئی پی ایس )اسلامی تعاون تنظیم (OIC) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل بات چیت کے ذریعے ممکن ہے۔او آئی سی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم دونوں ممالک کے درمیان چھ مئی سے شروع ہونے والی جھڑپوں کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیتی ہے۔ اعلامیے کے مطابق جنگ بندی کا یہ عمل دس مئی کو امریکا اور دیگر ممالک کی مداخلت سے ممکن ہوا، اور اس میں کردار ادا کرنے والے تمام فریق تحسین کے مستحق ہیں۔

او آئی سی نے ایک بار پھر اس مقف کا اعادہ کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام دیرینہ تنازعات کو مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ تنظیم اس بات پر زور دیتی ہے کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے علاقائی و عالمی سطح پر سنجیدہ کوششیں کی جائیں اور انسانی جانوں کے ضیاع سے بچنے کے لیے تمام فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ قطر کے شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کے لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار ٹرمپ قطر کے شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کے لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار کوٹلی میں پیپلز پارٹی کی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تاریخی ریلی پاک فوج نے چینی اسلحے کو چین سے بہتر استعمال کیا: بھارتی سابق جنرل کا اعتراف عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد افواجِ پاکستان کی تاریخی فتح پر دنیا بھر میں جشن کا سماں عمران خان کی جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مسئلہ کشمیر جنگ بندی کا او آئی سی

پڑھیں:

پاکستان کی مؤثر سفارتی کاوشوں سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر، عالمی رہنماؤں کی توثیق

 پاکستان کی مؤثر سفارتی کاوشوں سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا جس کی توثیق عالمی رہنماؤں نے بھی کی۔ مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کو سفارتی سطح پر عالمی حمایت حاصل ہونے لگی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ترک صدر رجب طیب اردگان کا مسئلہ کشمیر پر دوٹوک مؤقف، ترک صدر کا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ ۔رجب طیب اردگان نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت سے مشروط ہے ۔ مسئلہ کشمیر صرف دو ممالک کا نہیں بلکہ عالمی اہمیت کا حامل ہے اور خطے کے امن سے جڑا ہوا ہے۔ پاکستان کی حالیہ سفارتی کوششوں کے باعث مسئلہ کشمیر عالمی ایجنڈے پر نمایاں ہے۔ ترک صدر کا بیان اس مؤقف کی توثیق کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • الطاف حسین وانی کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت پر ترک صدر اور او آئی سی کا خیرمقدم
  • مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے‘ ترک صدر
  • پاکستان کی مؤثر سفارتی کاوشوں سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر، عالمی رہنماؤں کی توثیق
  • مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے: ترک صدر
  • مسئلہ کشمیر  کے تناظر میں ’روس‘ کا شملہ اور لاہور معاہدوں کا ذکر کتنی اہمیت کا حامل ہے؟
  • آزاد کشمیر میں جاری احتجاجی صورتحال، وفاقی حکومت کا مذاکرات میں معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ
  • کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل رہاہے!
  • میرپورخاص،سندھ ایمپلائز الائنس کی صوبائی دفاتر کی تالابندی
  • روس کا مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور لاہور ڈیکلیریشن کے تحت حل کرنے پر زور، پاک سعودی دفاعی معاہدے کی حمایت
  •  غزہ میں قتل و غارت کی تمام حدود پار ہوگئیں، فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی ناگزیر ہے: سربراہ اقوام متحدہ