بھارتی صحافی نے گودی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
بھارتی صحافی نے گودی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا۔بھارتی صحافی کے مطابق بھارتی فوج پاکستان کے ہاتھوں مار کھاتی رہی. بھارتی میڈیا فیک خبریں چلا کر جھوٹ پھیلاتا رہا، پاکستان کی مسلح افواج کے حملے کے وقت بھارتی میڈیا نے اپنی عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے من گھڑت رپورٹیں چلائیں. میڈیا کی جانب سے چلائی جانے والی فیک خبریں رسوائی کا سبب بنیں۔صحافی نے کہا کہ بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں چلا کر آنے والے وقتوں تک بدنام ہوتا رہے گا.
دوسری جانب دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ بھارتی صحافی بھارتی کے انکشافات نے ثابت کردیا ہے کہ انڈین میڈیا جھوٹ اور منفی پروپیگنڈا کرتا ہے. جھوٹ اور من گھڑت خبروں سے نہیں بلکہ جنگ عزم و ہمت سے جیتی جاتی ہیں۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بھارتی صحافی بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں جھوٹی خبر
پڑھیں:
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی موت کی خبریں زیر گردش
بالی ووڈ انڈسٹری پر راج کرنے والے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی موت کی خبریں زیر گردش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار کو 11 روز قبل ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا۔
89 سالہ دھرمیندر کی اسپتال منتقلی کے 11 روز بعد موت کی خبریں آج سامنے آئیں جس کے بعد مداحوں میں بے چینی پھیل گئی تاہم فیملی ذرائع نے تردید کرتے ہوئے بتایا کہ وہ وینٹی لیٹر پر ہیں اور حالت ٹھیک نہیں ہے۔
فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرمیندر کو 31 اکتوبر کو اسپتال منتقل کیا گیا اور پھر اگلے روز حالت بہتر نہ ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔
سنی دیول، بوبی دیول اور اداکار کے قریبی ساتھیوں نے دھرمیندر کی موت کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی حالت تشویشناک ہیں۔ انہوں نے لیجنڈری اداکار کیلیے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔
دوسری جانب انڈین ایکسپریس نے بوبی دیول کے ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ دھرمیندر کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا تاہم اب اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔