راجہ فاروق حیدر—فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر گولہ باری سے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کےلیے وادیٔ نیلم پہنچ گئے۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم نے جوار کے مقام پر گولہ باری کے نقصانات کا جائزہ لیا اور شہداء کے ورثاء سے تعزیت کی۔

کشمیر کی جبری تقسیم ناقابل قبول، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جاندار سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوگا، راجہ فاروق حیدر

لوٹن سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے.

..

سابق وزیرِاعظم راجہ فاروق حیدر خان نے بھارتی گولہ باری کے متاثرین سے گفتگو میں کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے شہداء، زخمیوں اور املاک کے لیے پیکیج کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہےکہ شہباز شریف کا اعلان کشمیر سے لازوال اور کبھی ختم نہ ہونے والے رشتے کا مظہر ہے، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ بھارتی فوج نے معصوم بچوں، عورتوں، بزرگوں کو شہید کیا، پاک فوج نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی بہترین فوج ہے، فضائیہ اور بری فوج کی صلاحیتوں کا دنیا نے مظاہرہ دیکھا۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: راجہ فاروق حیدر گولہ باری

پڑھیں:

بجٹ کی منظوری میں حکومتی اتحاد کی یکجہتی پر وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ اطمینان

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے بجٹ پر بھرپور محنت پر وزیر خزانہ اور ان کی پوری ٹیم قابلِ تحسین ہے، انہوں نے بجٹ کی منظوری کے عمل میں حکومت، اتحادی جماعتوں اور نائب وزیراعظم کی سنجیدہ کاوشوں کو بھی سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس بار قومی اسمبلی میں حکومتی ارکان کی تعداد اطمینان بخش ہے اور تمام ارکان بجٹ کی منظوری کے لیے بہترین انداز میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے بجٹ کی تیاری اور منظوری میں فعال کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمتوں میں کمی کے جامع پیکج کا جلد اعلان کیا جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف

بین الاقوامی امور پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے پاکستان کا کھلے دل سے شکریہ ادا کیا اور ہماری عسکری، سیاسی اور عوامی حمایت کی جو پذیرائی ملی، اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

وزیراعظم نے مزید بتایا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے استنبول میں ایرانی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات کی، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کے نہ صرف ہم معترف ہیں بلکہ امریکی صدر نے بھی ان کی تعریف کھلے دل سے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ’فتنۃ الخوارج‘ کو مؤثر انداز میں کاری ضرب لگا رہی ہے، جو ملک کے امن و استحکام کے لیے نہایت ضروری ہے۔

محرم الحرام کی آمد کے تناظر میں وزیراعظم نے تمام شہریوں سے مجالس اور جلوسوں میں امن و بھائی چارے کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کی منظوری کے بعد ملک کو اقتصادی ترقی کی راہ پر مزید گامزن کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال میں معیشت کو مزید بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور ترقی کا سفر جاری رکھا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آرمی چیف بجٹ حکومتی اتحاد خطاب شہباز شریف وزیر اعظم وفاقی کابینہ

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا سیلابی ریلے میں سیاحوں کی اموات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار
  • صدر مملکت اور وزیر اعظم کی نئے اسلامی سال پر پیغام، فلسطین اور کشمیر کی آزادی کیلیے دعا
  • صدر مملکت اور وزیر اعظم کی نئے اسلامی سال پر پیغام، فلسطین اور کشمیر کی آزادی کےلئے دعا
  • ایم کیو ایم کے وفد کی سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب سے ملاقات
  • بجٹ کی منظوری میں حکومتی اتحاد کی یکجہتی پر وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ اطمینان
  • پاکستان کا عالمی یوم حمایت متاثرینِ تشدد پر ظلم و ستم کے شکار افراد سے اظہارِ یکجہتی
  • حکومت آزادکشمیر جعلی سٹیٹ سبجیکٹ کے حامل شخص کو تحفظ دینے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، محمد فاروق حیدر
  • کراچی میں ولیمے کی تقریب اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کی منفرد مثال
  • جموں و کشمیر کا وجود ختم کرنے کی سازشیں آج بھی جاری ہیں، فاروق عبداللہ
  • ایس سی او کے تعاون سے وادی نیلم میں جدید فری لانسنگ ہب قائم