اجے دیوگن اور ان کے بیٹے یوگ دیوگن پہلی بار کسی فلم میں ایک ساتھ
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
بالی وڈ کے سُپر اسٹار اجے دیوگن اور ان کے بیٹے یوگ دیوگن پہلی بار ایک ساتھ بڑے پردے پر بطور وائس اوور آرٹسٹ اپنی پرفارمنس دکھائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق باپ بیٹے کی جوڑی ہالی ووڈ کی مشہور فلم کراٹے کڈ لیجنڈز کے ہندی ورژن میں اپنی آوازوں کا جادو جگا رہے ہیں۔
یہ فلم 30 مئی 2025 کو بھارت بھر میں انگریزی، ہندی، تمل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ جس میں اجے دیوگن نے فلم میں جیکی چن کے کردار کو اپنی آواز دی ہے۔
اسی طرح ان کے بیٹے یوگ دیوگن نے مرکزی کردار "لی فونگ" کو اپنی آواز دی ہے جسے اصل فلم میں بین وانگ نے نبھایا۔
View this post on InstagramA post shared by Sony Pictures IN (@sonypicturesin)
خیال رہے کہ یہ اجے دیوگن کی کسی بھی بین الاقوامی فلم کے لیے پہلی وائس اوور ہے اور یوگ دیوگن کا بطور وائس ایکٹر بھی ڈیبیو ہے۔
اس فلم کی مرکزی تھیم استاد اور شاگرد کے درمیان رشتہ ہے جسے اجے اور یوگ کی اصل زندگی کی کیمسٹری نے مزید تقویت دی ہے۔
فلم کی شوٹنگ نیویارک شہر میں سیٹ کی گئی جہاں ایک کنگ فو کے ماہر نوجوان "لی فونگ" کو ایک نئے اسکول میں کچھ دشواریاں کا سامنا ہوتا ہے۔
لی فونگ ایک مقامی کراٹے چیمپئن کے ساتھ سخت مقابلے میں الجھ جاتا ہے۔ اس کے اس سفر میں اس کا ساتھ دیتے ہیں اس کے استاد "مسٹر ہان" (جیکی چن) اور لیجنڈری ڈینیئل لارسو (ریلف میکیو)، جو اسے خود شناسی، حوصلے اور ترقی کی طرف لے جاتے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اجے دیوگن یوگ دیوگن
پڑھیں:
شہدائے پاکستان کو سلام: کیپٹن عزیر محمود شہید کی پہلی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
وطن کی مٹی میں ان گنت شہدا کا خون شامل ہے اور یہ قربانیوں کا سلسلہ قیامِ پاکستان سے آج تک جاری ہے۔ انہی جان نثاروں میں شامل کیپٹن عزیر محمود ملک شہید کی پہلی برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔
کیپٹن عزیر محمود نے 11 اگست 2024 کو خیبر پختونخوا کے وادیٔ تیرہ میں وطن دشمنوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ اس وقت ان کی عمر صرف 24 برس تھی۔ شہید اپنے پسماندگان میں والدین اور بہن بھائیوں کو چھوڑ گئے۔
شہید کے والد نے اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ عزیر ان کا سب سے چھوٹا بیٹا تھا۔ وہ 13 جنوری 2000 کو پیدا ہوئے، اکتوبر 2018 میں پی ایم اے کے 142ویں لانگ کورس میں شمولیت اختیار کی اور 2020 میں کامیابی سے ٹریننگ مکمل کی۔ انفنٹری جوائن کرنے کے شوق کے باعث انہوں نے بلوچ رجمنٹ کا انتخاب کیا اور 500 سے زائد افسران میں سے بیسک کورس میں اول پوزیشن حاصل کی۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی حملے میں شہید فلسطینی فٹبالر کی یاد میں یوئیفا کا بیان تنقید کی زد میں
شہید کے والد نے مزید بتایا کہ چھٹی کے دوران عزیر نے داڑھی رکھ لی تھی اور کہا کہ رسول پاک محمد ﷺ سے ملاقات داڑھی کے بغیر نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے والدہ سے شہادت کی دعا کی درخواست کی اور کہا کہ یہ ان کے مقدر میں لکھی ہے۔
والد کے مطابق ایک خواب میں انہوں نے عزیر کو پھولوں کے ہار پہنے دیکھا۔ میں اپنی فیملی کے سامنے رو نہیں سکتا کیونکہ مجھے سب کو سنبھالنا ہے۔ میرا یقین ہے کہ شہدا اللہ کے چنے ہوئے لوگ ہوتے ہیں۔
شہید کے چچا نے انہیں ملنسار اور دلوں کو جوڑنے والا قرار دیا اور کہا کہ گولی لگنے کی خبر سن کر گھر میں عجیب کیفیت طاری ہو گئی۔ اللہ نے عزیر کی شہادت کی خواہش پوری کرتے ہوئے انہیں یہ بلند مقام عطا کیا۔
شہدا کی یہ لازوال قربانیاں ایک محفوظ، مضبوط اور ابھرتے ہوئے پاکستان کی نوید سناتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
11 اگست 2024 آئی ایس پی آر خیبر پختونخوا قیام پاکستان کیپٹن عزیر محمود ملک شہید وادی تیرہ وطن کی مٹی