Islam Times:
2025-05-14@03:46:17 GMT

علامہ ساجد علی نقوی سے جامعۃ الکوثر کے وفد کی ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT

علامہ ساجد علی نقوی سے جامعۃ الکوثر کے وفد کی ملاقات

ملاقات میں علامہ شیخ اسحاق نجفی، علامہ شیخ انور علی نجفی، مولانا شیخ احمد فخر الدین، مولانا انتصار حیدر جعفری، مولانا سید عقیل اصغر کاظمی، ذولفقار حیدر اور سید محمد ساجد نقوی شریک تھے۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے وفد نے ملاقات کی، مولانا سید علی رضا نقوی کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ معزز وفد نے مختلف امور میں علامہ ساجد نقوی سے رہنمائی لی۔ ملاقات میں علامہ شیخ اسحاق نجفی، علامہ شیخ انور علی نجفی، مولانا شیخ احمد فخر الدین، مولانا انتصار حیدر جعفری، مولانا سید عقیل اصغر کاظمی، ذولفقار حیدر اور سید محمد ساجد نقوی شریک تھے۔ علامہ ساجد نقوی نے وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ شیخ ساجد نقوی

پڑھیں:

ملتان، جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کی ایس یو سی سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی سے ملاقات 

جے ایس او کے مرکزی وفد میں مرکزی فنانس سیکرٹری عسکری حیدر، مرکزی آمین منتظرین اسلم رضا، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ملتان محمد عابد جعفری موجود تھے۔ شیعہ علماء کونسل کے وفد میں مولانا دُر محمد اور علی عظمت شامل تھے، دوران ملاقات مختلف تنظیمی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان محمد اکبر نے وفد کے ہمراہ صوبائی صدر شیعہ علما کونسل صوبہ سندھ و رکن مرکزی مجلس نظارت جے ایس او پاکستان علامہ سید اسد اقبال زیدی سے ملاقات کی۔ مرکزی وفد میں مرکزی فنانس سیکرٹری عسکری حیدر، مرکزی آمین منتظرین اسلم رضا، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ملتان محمد عابد جعفری موجود تھے۔ شیعہ علماء کونسل کے وفد میں مولانا دُر محمد اور علی عظمت شامل تھے، دوران ملاقات مختلف تنظیمی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جے ایس او کے وفد نے شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر سید اسد اقبال زیدی کو پانچ روزہ تعلیمی و تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی دعوت دی۔

متعلقہ مضامین

  • علامہ ساجد نقوی سے جامعۃ الکوثر کے وفد کی ملاقات
  • متحدہ علماء محاذ کے تحت یکجہتی فلسطین و دفاع پاکستان سیمینار
  • کوئٹہ، علامہ مقصود علی ڈومکی کی گورنر جعفر مندوخیل سے ملاقات
  • گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کی ترکیہ و آذربائیجان کے سفیروں سے ملاقات
  • ملتان، جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کی ایس یو سی سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی سے ملاقات 
  • متحدہ علماء محاذ 15 مئی کو اسرائیلی ریاست کے قیام کیخلاف یوم نکبہ منائے گی
  • بھارت اب ایڈونچر کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا: محسن نقوی
  • دشمن کا غرور خاک میں مل گیا، بنیان مرصوص آپریشن کی کامیابی پر فوج کو مبارکباد،علامہ ریاض نجفی
  • علامہ مشتاق ہمدانی کی برسی پر علامہ ساجد نقوی کا پیغام