علامہ ساجد نقوی سے جامعۃ الکوثر کے وفد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
ملاقات میں علامہ شیخ اسحاق نجفی، علامہ شیخ انور علی نجفی، مولانا شیخ احمد فخر الدین، مولانا انتصار حیدر جعفری، مولانا سید عقیل اصغر کاظمی، ذولفقار حیدر اور سید محمد ساجد نقوی شریک تھے۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے وفد نے ملاقات کی، مولانا سید علی رضا نقوی کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ معزز وفد نے مختلف امور میں علامہ ساجد نقوی سے رہنمائی لی۔ ملاقات میں علامہ شیخ اسحاق نجفی، علامہ شیخ انور علی نجفی، مولانا شیخ احمد فخر الدین، مولانا انتصار حیدر جعفری، مولانا سید عقیل اصغر کاظمی، ذولفقار حیدر اور سید محمد ساجد نقوی شریک تھے۔ علامہ ساجد نقوی نے وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ شیخ ساجد نقوی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی
فائل فوٹواڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، جو 40 منٹ تک جاری رہی۔
جیل ذرائع کے مطابق دوران ملاقات عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔
دوسری طرف اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے ملاقات کے دن کے موقع پر کسی وکیل اور فیملی ممبر کی ملاقات نہ ہوسکی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بھی بانی پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کیلئے اڈیالہ جیل آئے تھے۔
بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمی خان اڈیالہ جیل تو پہنچیں لیکن پولیس نے انہیں فیکٹری ناکے سے آگے جانے کی اجازت نہ دی۔