لاہورسےکراچی جانےوالی ٹرینوں کاشیڈول تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
سعید احمد: پاکستان ریلویز کی جانب سےلاہورسےکراچی جانےوالی ٹرینوں کاشیڈول تبدیل کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بزنس ایکسپریس اورشاہ حسین ایکسپریس کےمسافروں کودیگرٹرینوں میں اکاموڈیٹ کیاجائیگا،بزنس ایکسپریس کےمسافروں کو آج کراچی ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیا جائے گا۔
کراچی ایکسپریس لاہورسےکراچی کیلئےاپنےمقررہ وقت شام6بجےلاہورسےروانہ ہوگی۔شاہ حسین ایکسپریس کےمسافروں کوآج گرین لائن میں اکاموڈیٹ کیا جائے گا۔
محسن نقوی کا بھارتی حملے میں زخمی توقیر عباس کی عیادت کیلئے ہسپتال کا دورہ
گرین لائن کراچی کیلئے ٹرین اپنےمقررہ وقت رات8بجکر50منٹ پرلاہورسےروانہ ہوگی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی؛ حادثے کے بعد ڈمپرز جلانے کا واقعہ، 20افراد تاحال زیر حراست، تفتیش جاری
کراچی:راشد منہاس روڈ پر جان لیوا حادثے کے بعد مشتعل شہریوں کی جانب سے ڈمپرز جلائے جانے کے معاملے پر درج مقدمے میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کا کریک ڈاؤن دوسرے روز بھی جاری رہا۔
تفتیشی حکام نے بتایا کہ پولیس نے چھاپہ مار کارروائیاں یوسف پلازہ، ایف بی صنعتی ایریا اور دیگر علاقوں میں کیں۔
پولیس نے دو روز کے دوران 30 سے زائد افراد کو حراست میں لیا، 10 سے زائد افراد کو رہا کر دیا گیا اور 20 افراد تاحال حراست میں ہیں، جن سے تفتیش جاری ہے۔ زیر حراست جن افراد کے خلاف ثبوت ہوں گے، ان کو مقدمات میں نامزد کیا جائے گا۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کسی بے قصور کو مقدمے میں نامزد نہیں کیا جائے گا، ڈمپرز جلانے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی ہیں اور مزید شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔
اس حوالے سے ایس ایس پی انوسٹی گیشن انعم تجمل نے بتایا کہ پولیس اس واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے قانون کے مطابق کارروائی کر رہی ہے، ثبوت کی روشنی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔ زیر حراست کسی بھی شخص کی کو ڈمپرز جلانے کے مقدمے میں تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
زیر حراست کئی نوجوانوں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے بے قصور ہیں اور ان کا ڈمپر جلائے جانے سے کوئی تعلق نہیں، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ہمارے بچوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ان دونوں مقدمات میں گرفتار ملزمان کو پولیس متعلقہ عدالت میں پیش کرے گی۔