نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے دوران ان کے بیان نے شکست خوردہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے زخموں پر مزید نمک چھڑک دیا ہے اور بھارتی وزیراعظم کے لئے عالمی ‘ سفارتی اور عوامی مشکلات بھی پیدا کر دی ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری چار روزہ خطرناک جنگ کو بند کرانے کے لئے انہوں نے یعنی امریکی صدر ٹرمپ نے مداخلت کرکے اور ان دونوں ملکوں سے امریکی تجارت بند کرنے کی دھمکی دیکر بند کرائی ہے۔صدر ٹرمپ کے متعدد بار ان اعلانیہ بیانات نے بھارت کے تمام اطلاعات ‘ پبلک پالیسی اور سفارت کاری میں اس جھوٹے موقف کی حقیقت کو بھی بے نقاب کردیا ہے کہ جنگ بندی کا فیصلہ کسی تھرڈ پارٹی یا امریکہ کے دباﺅ کے بغیر ہی پاکستان اور بھارت کے ڈی جی آپر یشنز کے درمیان پاکستان کی جانب سے رابطہ کرنے پر ہوئی ہے۔
ظاہر ہے پاکستان کے مقابلے میں امریکہ سے تجارت بند ہونے کی دھمکی بھارت کی معیشت کے لئے سانس بندہونے کے مترادف دھمکی تھی، ادھر پاکستان کے تابڑ توڑ حملوں نے رافیل طیاروں کی تباہی ‘ بھارتی فضا ئیہ کی بے بسی اور نا کامی کی حقیقی اطلاعات سے نریندر مودی کے لئے واحد آپر یشن تھا کہ وہ امریکی صدر ٹرمپ سے مداخلت کی درخواست کرکے جنگ بندی کرکے بھارت کو مزید تباہی و ناکامی سے بچالیں۔

امریکی صدر کا شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کے لئے

پڑھیں:

ڈونلڈ ٹرمپ سے جنگ بندی کی درخواست بھارت سے کس رہنما نے کی تھی۔۔؟ امریکی ڈیفنس یونیورسٹی کے پروفیسر کا تہلکہ خیز انکشاف

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  ڈونلڈ ٹرمپ سے جنگ بندی کی درخواست بھارت سے کس رہنما نے کی تھی۔۔؟ پروفیسر امریکی یونیورسٹی نےتہلکہ خیز انکشاف  کر دیا ۔

’’جیو نیوز ‘‘کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر حسن عباس نے  انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی درخواست خود نریندر مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے کی تھی۔ڈاکٹر حسن عباس نےدوران پروگرام وہ وجوہات بھی بتائیں، جن کی وجہ سے نریندر مودی سیز فائر کا مطالبہ کرنے پر مجبور ہوگئے۔امریکی یونیورسٹی کے پروفیسر نے مزید کہا کہ پاک ،بھارت جنگ بندی کی درخواست خود نریندر مودی نے ٹرمپ سے کی تھی۔

ایس 400 کی تباہی کا ایک اور ثبوت؟ آپریٹر کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی

پروگرام میں  سینئر اینکر و تجزیہ کار  شہزاد اقبال نے بھی اظہار خیال کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی؛ سعودی ولی عہد کا اہم بیان سامنے آگیا
  • امریکی صدر نے جنگ بندی سے متعلق بھارتی مؤقف کی پھر نفی کردی
  • شکست خوردہ بھارت کی بوکھلاہٹ عروج پر ، ترک اور چینی خبر رساں اداروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کردیے
  • شکست خوردہ بھارت کی بوکھلاہٹ: ترک اور چینی خبر رساں اداروں کے سوشل میڈیا  اکاﺅنٹ بلاک کردیے
  • ڈونلڈ ٹرمپ سے جنگ بندی کی درخواست بھارت سے کس رہنما نے کی تھی۔۔؟ امریکی ڈیفنس یونیورسٹی کے پروفیسر کا تہلکہ خیز انکشاف
  • مودی شکست خوردہ ہے وہ کسی بھی حد تک جا سکتا ہے ہمیں چوکنا رہنا چاہیے: عبدالقادر پٹیل
  • شکست خوردہ بھارتیوں نے آسٹریلوی کرکٹر کو بھی نہ بخشا
  • ’مودی ایک شکست خوردہ انسان نظر آئے‘
  • شکست خوردہ مودی کا بھارتی قوم سے مایوس کن خطاب؛ بوکھلاہٹ صاف ظاہر تھی