تاریخ رقم: شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وفاقی وزیر بن گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز

ٹورنٹو: کینیڈا کی سیاست میں ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ شفقت علی کو کینیڈا کا پہلا پاکستانی نژاد وفاقی وزیر مقرر کر دیا گیا ہے۔
حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں شفقت علی نے شہر برامپٹن سے دوسری بار کامیابی حاصل کی، جس کے بعد نومنتخب وزیر اعظم مارک کارنی نے انہیں ٹریژری بورڈ کا صدر مقرر کر دیا۔
اس تقرری کے ساتھ ہی وہ کینیڈا کی وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے پہلے پاکستانی نژاد سیاستدان بن گئے ہیں۔

مارک کارنی نے نئی کابینہ میں وزرا کی تعداد کو 39 سے کم کر کے 29 کر دیا ہے، جس کا مقصد انتظامی سادگی اور مؤثر حکمرانی بتایا گیا ہے۔

خبررساں اداروں کے مطابق، کارنی نے زیادہ تر پرانے وزرا کو ان کی وزارتوں پر برقرار رکھا ہے۔ تاہم کچھ تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں، جن میں وزیر خارجہ میلانی جولی کو وزیر صنعت جبکہ انیتا آنند کو وزیر خارجہ مقرر کرنا شامل ہے۔

کینیڈین پاکستانی کمیونٹی نے شفقت علی کی اس کامیابی کو بھرپور انداز میں سراہا ہے، اور اسے کینیڈا میں تنوع اور شمولیت کی مثال قرار دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین نے لاطینی امریکہ کی ترقی کو سپورٹ کرنے کے لیے 20 اقدامات کا اعلان کیا ہے، چینی وزیر خارجہ اسلام آباد کے ریڑھی بانوں سے متعلق ایم سی آئی کو پالیسی بنانے کی ہدایت پرویز الٰہی نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کی درخواست دائرکردی اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے: ترک صدر پاکستان کو آئی ایم ایف سے موجودہ قرض پروگرام کی دوسری قسط موصول ہوگئی اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئر عدنان کی شہیدملک محبوب کے گھر آمد، فاتحہ خوانی پاکستان اور بھارت کے درمیان واہگہ بارڈر پر قیدیوں کا تبادلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستانی نژاد شفقت علی

پڑھیں:

ہم ایران کیساتھ "نیا معاہدہ" کرنے کو تیار ہیں، جرمنی کا دعوی

جرمن وزیر خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ برلن، جوہری معاملے پر تہران کیساتھ نئے معاہدے تک پہنچنے کو تیار ہے! اسلام ٹائمز۔ جرمن وزیر خارجہ جوہانس وڈفل نے دعوی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جرمنی، ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق مسائل کے حل کے لئے مذاکرات و سفارتکاری کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ جوہانس وڈفل نے کہا کہ جرمنی کا موقف واضح ہے؛ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے! جرمن وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم سفارتکاری کے راستے پر یقین رکھتے ہیں اور ایران کے ساتھ ایک نئے معاہدے تک پہنچنے کے لئے بات چیت کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب نیو یارک میں موجود ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج رات ہی ٹیلیویژن انٹرویو میں کہا تھا کہ تین یورپی ممالک جرمنی، برطانیہ و فرانس، حالیہ دنوں میں مذاکرات کے دوران نام نہاد اسنیپ بیک میکانزم کو آگے بڑھانے کے ذریعے، ایران کو بلیک میل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ یہ بات ہمارے لئے واضح تھی جو نیویارک میں روز روشن کی طرح مزید واضح ہو گئی کہ یورپی ٹرائیکا اور امریکہ، ایران سے مراعات حاصل کرنے کے لئے بلیک میلنگ کا ارادہ رکھتے تھے نیز وہ یہ توقع بھی رکھتے تھے کہ ایران اپنا تمام جوہری مواد ان کے حوالے کر دے گا جس کے بدلے اسنیپ بیک عمل کو صرف اور صرف 3 یا 6 ماہ کے لئے "موخر" کیا جائے گا!

متعلقہ مضامین

  • اماراتی وزیر خارجہ کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات
  • ہم ایران کیساتھ "نیا معاہدہ" کرنے کو تیار ہیں، جرمنی کا دعوی
  • پاکستانیوں سمیت ایل پی جی ٹینکر کا پورا عملہ خیریت سے ہے: دفترِ خارجہ
  • یمن، بحری جہاز میں آتشزدگی کے بعد پھنسے پاکستانی باحفاظت نکل آئے، دفتر خارجہ
  • یمن کے قریب پھنسے پاکستانی حفاظت سے ہیں، دفتر خارجہ کی تصدیق
  • یمن کے قریب ایل پی جی ٹینکر میں پھنسے پاکستانی محفوظ ہیں، جہاز روانہ ہوچکا، دفتر خارجہ
  • ایشیاء کپ 2025 کے فائنل سے پہلے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کا بڑا بیان
  • اسلامی معیشت کے ماہر اور تاریخ کے پہلے ڈگری یافتہ امام کعبہ: سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم کون ہیں؟
  • کینیڈا: عدالت نے سینکڑوں شتر مرغوں کو مارنے سے روک دیا
  • نیویارک میں اسحاق ڈار کی بحرینی وزیر خارجہ سے ملاقات