پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز
عوام کے لیے خوشخبری، آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں معمولی کمی اور پیٹرول پر درآمدی پریمیم میں کمی کے بعد پیٹرول اور ڈیزل سستے ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔
وزارت خزانہ آئندہ چند روز میں قیمتوں کا باضابطہ اعلان کرے گی، جس کا اطلاق 16 مئی سے متوقع ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کا اعلان ، امارات کے قومی دن 2 دسمبر 2025 سے شروع ہوگا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کاکوئی طریقہ کارموجود نہیں، صدرورلڈ بینک بھارت نے سکھ یاتریوں کے پاکستان آنے پر پابندی لگا دی چین نے لاطینی امریکہ کی ترقی کو سپورٹ کرنے کے لیے 20 اقدامات کا اعلان کیا ہے، چینی وزیر خارجہ پانچ اہم منصوبے” چین – لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مزید مضبوط بنائیں گے، چینی میڈیا چینی ریاستی کونسل کے ٹیرف کمیشن کی جانب سے امریکی درآمدات پر اضافی ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کا اعلان چین کی خاتون اول اور برازیل کی خاتون اول کا چائنا نیشنل گریٹ تھیٹر کا دورہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قیمتوں میں کا امکان کے لیے
پڑھیں:
چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹو کیوں بنوا رہے ہیں؟
چین میں نوجوان نسل کے درمیان دانتوں پر ٹیٹو بنوانے کا نیا اور انوکھا رجحان تیزی سے مقبول ہورہا ہے جس نے ماہرین صحت کو تشویش میں ڈال دیا ہے۔
ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق چینی نوجوان اپنے ڈینٹل کیپس پر کامیابی یقینی بناؤ یا امیر بنو جیسے الفاظ کندہ کروا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈھائی ہزار سال پرانی ’آئس ممی‘ کا ٹیٹو سنگھار، ماہر آرٹسٹ بھی ایسی تخلیق سے قاصر
یہ رجحان مختلف ڈینٹل اداروں اور اسپتالوں کی جانب سے فروغ دیا جا رہا ہے جہاں ان کسٹمائزڈ ڈینٹل کیپس کو اکثر مفت پیش کر کے صارفین کو متوجہ کیا جاتا ہے۔
گوانگ ڈونگ صوبے کے ایک نجی اسپتال کے اشتہار میں دعویٰ کیا گیا کہ ہمارے تھری ڈی پرنٹڈ ڈینٹل کراؤن ایروسپیس میٹریل سے تیار کیے گئے ہیں جو نہ صرف دانتوں کو درست کرتے ہیں بلکہ ان پر کندہ کیے گئے الفاظ اور ڈیزائن بھی نمایاں کرتے ہیں۔
اسپتال کے عملے کے مطابق یہ ٹیکنالوجی اس سال کے آغاز میں متعارف کرائی گئی اور اب تک بہت سے نوجوان اسے اپنا رہے ہیں۔ ایک ڈینٹل کراؤن کی لاگت تقریباً 2000 یوآن (280 امریکی ڈالر) ہے اور عملے کے بقول یہ منہ کی آرام دہ حالت پر کوئی اثر نہیں ڈالتی۔
یہ بھی پڑھیں: ہنگری میں قبریں کھودنے کا عالمی مقابلہ، کونسا ملک جیتا کون لاسٹ آیا؟
شین ڈونگ صوبے کی ایک خاتون نے بتایا کہ اگر میرے دانت پر ایک چینی حرف کندہ ہو تو یہ بہت جاذب نظر لگے گا اس لیے میں نے یہ سروس لینے کا فیصلہ کیا۔
تاہم ماہرین دانتوں نے اس رجحان کے ممکنہ نقصانات پر سخت خبردار کیا ہے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک ڈینٹسٹ نے کہا کہ ڈینٹل کراؤن پر نقش و نگار سے اس کی مضبوطی کم ہوگی اور نقصان کا خدشہ بڑھ جائے گا۔ میں اس طریقے کی بالکل سفارش نہیں کرتا۔
چینی سوشل میڈیا پر صارفین کی رائے منقسم ہے۔ کچھ اسے دلکش اور خوبصورت قرار دے رہے ہیں جبکہ دیگر نے اسے غیر فطری اور ناگوار کہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ٹیٹو چین کامیابی نوجوان