امریکی خاتون نے بالوں سے لٹک کر انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا!
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
سرکس کی ایک پیشہ ورانہ پرفارمر (جو کہ بالوں سے لٹکنے میں کمال رکھتی ہیں) نے 25 منٹ اور 11.3 سیکنڈ تک بالوں سے لٹک کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
39 سالہ لیلہ نون نے یہ کارنامہ کیلیفورنیا کے ریڈووڈ نیشنل اینڈ اسٹیٹ پارک کی ایک خوبصورت جگہ پر انجام دیا۔
لیلہ نون کا کہنا تھا کہ انہوں نے 23 منٹ اور 19 سیکنڈ کا ریکارڈ توڑنے کے لیے دو برس تک پریکٹس کی اور اپنی برداشت بڑھائی۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک آسٹریلوی سُتھاکرن سواگننتھورائی نے 2011 میں بنایا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی
پاک بھارت جنگ میں مسلح افواج کو برتری حاصل ہونے کے بعد پیر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس 9 ہزار 900 پوائنٹس بڑھ گیا، جس کے بعد ٹریڈنگ ایک گھنٹے کے لیے معطل کردی گئی۔ اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی، سرمایہ کاروں نے کھل کر سرمایہ کاری کی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 9 ہزار 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار سے زائد پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا،
اشتہار