سکولوں میں ہزاروں نئی بھرتیوں سے متعلق بڑی خوشخبری سنا دی گئی ، جانئے تفصیل
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
سکولوں میں 40 ہزار اساتذہ کی کمی کا انکشاف، پنجاب حکومت کا اگست میں نئی بھرتی کا فیصلہ۔پنجاب کے سکولوں میں اساتذہ کی قلت کے باعث تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں، ذرائع کے مطابق صوبے کے سرکاری سکولوں میں 40 ہزار اساتذہ کی کمی ہے۔
سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے کہا ہے کہ سکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے، جسے جلد ہی پورا کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کے بعد اگست میں نئے سکول ٹیچر انٹرن رکھیں گے، جن کی بھرتی سے اساتذہ کی مذکورہ قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ موجودہ سکولز انٹرن کی معیاد تیس مئی کو ختم ہو جائے گی۔جس کے بعد نئے سکول ٹیچر انٹرن بھرتی کرنے کا پلان تیار کر لیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سکولوں میں اساتذہ کی
پڑھیں:
نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے خوشخبری
شاہد سپرا: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سولر سسٹم سے ایکسپورٹ ہونے والے یونٹس کے عوض صارفین کو رقوم کی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ادائیگیاں ایکسپورٹ یونٹس کی بنیاد پر کراس چیک کی صورت میں کی جائیں گی۔
نیپرا پالیسی کے تناظر میں یہ عمل مکمل کیا جائے گا اور صارفین کو بجلی کے بلوں پر اضافی رقوم کی وصولی کے لیے متعلقہ دفاتر سے رجوع کرنا ہوگا۔
ماحولیاتی آلودگی کی نگرانی،پنجاب میں ائیرکوالٹی مانیٹرنگ سسٹمز نے کام شروع کردیا
ذرائع کے مطابق متعلقہ ڈویژن اور ریونیو آفیسر نیٹ میٹرنگ کنکشن کی انسپکشن کرنے کا پابند ہو گا, جبکہ انسپکشن کے بعد ٹیسٹ چیک پرفارما کی بنیاد پر ریونیو آفس کیس تیار کرے گا۔
یہ کیس ریونیو آفس سے فنانس کو بھجوایا جائے گا، جہاں منظوری کے بعد ایکسپورٹ شدہ یونٹس کی قیمت کراس چیک کی صورت میں صارفین کو ادا کر دی جائے گی۔