علی امین گنڈاپور کا ملاکنڈ کو 2 الگ ڈویژنز بنانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
پشاور میں اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری کے لئے مشاورتی اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملاکنڈ بہت وسیع رقبے پر پھیلا ہوا پہاڑی علاقہ ہے، لوگوں کی سہولت کے لئے اسے 2 ڈویژنز میں تقسیم کرنا ضروری ہے، انتظامی یونٹس چھوٹے ہونے سے سروس ڈیلیوری اور گورننس میں بہتری آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ملاکنڈ ڈویژن کو 2 الگ ڈویژنز بنانے کا اعلان کردیا۔ پشاور میں علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری کے لئے مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری کے لئے طویل مشاورت ہوئی اور ملاکنڈ ڈویژن کے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے لئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا اہم اقدام سامنے آیا ہے۔
انہوں نے ملاکنڈ ڈویژن کو 2 الگ ڈویژنز بنانے کا اعلان کیا۔ علی امین گنڈا پور کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملاکنڈ بہت وسیع رقبے پر پھیلا ہوا پہاڑی علاقہ ہے، لوگوں کی سہولت کے لئے اسے 2 ڈویژنز میں تقسیم کرنا ضروری ہے، انتظامی یونٹس چھوٹے ہونے سے سروس ڈیلیوری اور گورننس میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے منتخب عوامی نمائندے آپس میں مشاورت کرکے 2 الگ الگ ڈویژنز کے قیام کے لئے جزئیات طے کریں۔
دوسری جانب ملاکنڈ ڈویژن کے منتخب عوامی نمائندوں نے وزیر اعلیٰ کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ڈویژن کو 2 ڈویژنز میں تقسیم کرنا علاقے کا عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا اور وقت کی اشد ضرورت تھی، ہم اس اعلان پر وزیر اعلیٰ کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ علاوہ ازیں اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے رواں سالانہ ترقیاتی پروگرام پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر اعلی اجلاس میں علی امین کے لئے
پڑھیں:
ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات، خطے کی تازہ صورتحال اور مختلف کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر مفصل اور نتیجہ خیز تبادلۂ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران پاکستان کی علاقائی امن، استحکام اور سفارتی کوششوں کو سراہنے پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی آئندہ سربراہی سنبھالنے اور 2027 میں ایس سی او سربراہ اجلاس کی میزبانی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے، علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور بین الاقوامی و علاقائی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک چین تعلقات پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی شنگھائی تعاون تنظیم