ہالی ووڈ اداکاروں اور فلمی دنیا کی 350 شخصیات نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک کھلا خط لکھا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کانز فلم فیسٹیول کے آغاز سے ایک دن قبل جاری کیے گئے اس مشترکہ کھلے خط کوفرانسیسی اخبار لیبراسیون اور امریکی جریدے ویرائٹی میں شائع کیا گیا۔

اس کھلے خط پر دستخط کرنے والوں میں معروف ہالی ووڈ اداکار رچرڈ گیئر، سوسن سرینڈن، اسپین کے مشہور ہدایتکار پیدرو الموڈووار، گزشتہ کانز فیسٹیول ایوارڈ جیتنے والے روبن اوسٹلند، برطانوی نژاد آسکر یافتہ ہدایتکار جوناتھن گلیزر، اداکار مارک رفیلو اور خاویر بارڈیم بھی شامل ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ہم اِس وقت کسی طور خاموش نہیں رہ سکتے جب کہ غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے۔

شوبز ستاروں کے کھلے خط میں فلسطینی خاتون فوٹو جرنلسٹ فاطمہ کی خاندان کے 10 افراد کے ہمراہ اسرائیلی بمباری میں الم ناک موت پر اظہارِ افسوس کیا گیا ہے۔

فاطمہ حسونہ ایرانی ہدایتکار سپیدہ فارسی کی ڈاکیومنٹری "اپنی روح ہاتھ میں لو اور چلو" کی مرکزی کردار تھیں۔

ایرانی ہدایتکار سپیدہ فارسی نے اے ایف پی سے گفتگو میں کہا کہ کانز فیسٹیول کو چاہیے کہ وہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کی کھل کر مذمت کرے۔ یہ کہنا کہ فیسٹیول غیر سیاسی ہے، کسی طور پر معنی خیز نہیں۔

خیال رہے کہ کانز فیسٹیول میں یوکرین پر خصوصی توجہ دی گئی جب کہ غزہ کو نظرانداز کیا گیا۔ فیسٹیول کے افتتاحی دن یوکرین جنگ پر 3 فلمیں پیش کی گئیں جن میں صدر زیلنسکی پر بننے والی دستاویزی فلمیں بھی شامل ہیں۔

اس کے برعکس غزہ کی جنگ پر کوئی خصوصی دن یا پروگرام منعقد نہیں کیا گیا البتہ فاطمہ حسونہ پر بننے والی فلم کو ان کی یاد میں پیش کیا جائے گا۔

مشہور فلسطینی فلم ساز عرب ناصر اور طرزان ناصر کی ایک فیچر فلم جو 2007 کے غزہ پر مبنی ہے۔ فیسٹیول کی ثانوی کیٹیگری میں دکھائی جائے گی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کیا گیا

پڑھیں:

جسٹس اقبال کی پی پی 98 میں ضمنی انتخاب کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں حلقہ پی پی 98 فیصل آباد میں ضمنی انتخابات کرانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی تاہم جسٹس چوہدری اقبال نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت اس سے قبل وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر چکی ہے، درخواست گزار سابق رکن اسمبلی جنید افضل ساہی نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ حلقہ پی پی 98 سے کامیاب ہوئے تھے تاہم انسدادِ دہشتگردی عدالت نے انہیں 9 مئی کے مقدمے میں سزا سنائی جس پر انہیں نااہل قرار دیا گیا۔

پاکستان ایک آزاد ملک، قرضوں میں نہیں پھنسنا چاہیے: امریکی ناظم الامور

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ نااہلی کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر ہے جس کا ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا ایسے میں الیکشن کمیشن نے قبل از وقت حلقے میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔

پی پی 98 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ 23 نومبر 2025 کو ہونا مقرر ہے، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کیس کے حتمی فیصلے تک ضمنی انتخابات کا شیڈول کالعدم قرار دے کر انتخابات روکنے کا حکم دیا جائے۔

آج لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس چوہدری اقبال نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔ 
 

پیپلزپارٹی کا 30 نومبر کو ضلعی سطح پر یوم تاسیس منانے کا اعلان

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آئین کی حکمرانی بحال کریں ضمانت دیتا ہوں عمران خان کسی کیخلاف کارروائی نہیں کریگا، اچکزئی
  • 300 سے زائد افغانستانی فنکاروں کا پاکستان سے انخلا کیخلاف عدالت سے رجوع
  • جاپان: 50 سالہ بدترین آگ میں 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک
  • نورا فتیحی سمیت متعدد بالی ووڈ ستاروں کی داؤد ابراہیم کی پارٹیز میں شرکت کا انکشاف
  • بھارت جنگ ہارا، کشمیر کیخلاف سازش بھی ناکام ہوگی، بلاول بھٹو
  • آئینی ترمیم کیخلاف آزاد عدلیہ کے حامیوں سے ملکر احتجاج کرینگے،تحریک تحفظ آئین پاکستان
  • آئینی ترمیم کیخلاف آزاد عدلیہ کے حامیوں سے مل کر احتجاج کرینگے، تحریک تحفظ آئین پاکستان
  • اسلام آباد میں”اڑان پاکستان فیملی فیسٹیول“ نامور گلوکار عاطف اسلم، فرحان سعید سمیت دیگر کی پرفارمنس
  • اسلام آباد میں ’اڑان پاکستان فیملی فیسٹیول‘، نامور گلوکاروں کا پرفارمنس کا مظاہرہ
  • جسٹس اقبال کی پی پی 98 میں ضمنی انتخاب کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت