وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ملا کنڈ ڈویژن کی تقسیم کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ملا کنڈ ڈویژن کی تقسیم کا اعلان کردیا۔
وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری کے لیے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری کے لیے طویل مشاورت کی گئی۔
ملاکنڈ ڈویژن کے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نےاجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ملاکنڈ ڈویژن کو دو الگ ڈویژنز بنانے کا اعلان کیا۔
علی امین گنڈاپور نے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملاکنڈ بہت وسیع رقبے پر پھیلا ہوا پہاڑی علاقہ ہے، لوگوں کی سہولت کے لیے اسے 2 ڈویژنز میں تقسیم کرنا ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ انتظامی یونٹس چھوٹے ہونے سے سروس ڈیلیوری اور گورننس میں بہتری آئےگی، ملاکنڈ ڈویژن کے منتخب عوامی نمائندے آپس میں مشاورت کرکے دو الگ الگ ڈویژنز کے قیام کے لیے جزئیات طے کریں۔
ملاکنڈ ڈویژن کے منتخب عوامی نمائندوں نے وزیر اعلیٰ کے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن کو دو ڈویژنز میں تقسیم کرنا علاقے کا عوام کا دیرینہ مطالبہ اور وقت کی اشد ضرورت تھی۔
انہوں نے کہاکہ ہم اس اعلان پر وزیر اعلی کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تقسیم کا اعلان علی امین گنڈاپور ملاکنڈ ڈویژن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تقسیم کا اعلان علی امین گنڈاپور ملاکنڈ ڈویژن وزیراعلی خیبرپختونخوا وی نیوز علی امین گنڈاپور کا اعلان کے لیے
پڑھیں:
سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شایہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں سندھ پولیس کا کردار قابلِ ستائش ہے، سندھ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے، جدید تربیت یافتہ پولیس فورس امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
مراد علی شاہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانتداری اور عوامی خدمت سندھ پولیس کی پہچان ہونی چاہیے، ہماری حکومت پولیس کی استعداد کار بڑھانے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، نئی بھرتی ہونے والے جوان قانون کی بالادستی اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
اداکارہ روما مائیکل اداکار شان بیگ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
وزیراعلیٰ سندھ نے پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ نے ریکروٹس اور افسران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔