وزیراعظم کی کسانوں کو آسان شرائط پر قرض فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق زرعی شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ زرعی خودکفالت کے حصول کے لئے زراعت کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، معیشت کی فوری ترقی کیلئے زرعی شعبے کی وسیع استعداد کو بروئے کار لائیں گے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو زرخیز زمین، قابل زرعی ماہرین، محنتی کسانوں سے نوازا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی پیداوار بڑھانے کیلئے زرعی تحقیق پر توجہ مرکوز کی جائے، پائیدار اور طویل مدتی زرعی صنعتی ترقی کی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں زراعت کے ساتھ ساتھ جنگلات کو بھی فروغ ملے جو کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئےانتہائی اہم ہیں۔
مصباح الحق کو پی سی بی میں کونسا اہم عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے؟ بڑا دعویٰ
وزیراعظم نے زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے متعلقہ فریقین کی مشاورت سے مربوط حکمت عملی بنانے اور اس سلسلے میں صوبوں سے مشاورت بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی، زرعی شعبہ کے حوالے سے نیشنل ایگری انوویشن پلان طلب کر لیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ زرعی بیجوں کے سرٹیفیکیشن کے نظام میں جاری اصلاحات میں تیزی لائی جائے، اعلیٰ معیار کے بیجوں کے فروغ کے حوالے سے مؤثر لائحہ عمل تیار کیا جائے، جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ہماری ترجیح ہے، جامع ریگولیٹری فریم ورک ترتیب دیا جائے۔
اجلاس میں زرعی شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے بنائے گئے ورکنگ گروپ کی جانب سے تجاویز پیش کی گئیں۔
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسرا رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
اس موقع پر وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے حوالے سے وفاقی وزیر بنانے کی
پڑھیں:
ملک بھر میں 1036 ارب روپے سے 18 نئے ڈیمز کی تعمیر جاری؛ 77 ڈیمز مزید بنانے کا منصوبہ
ویب ڈیسک : قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر آبی وسائل نے ملک بھر میں نئے ڈیمز کی تعمیر سے متعلق تفصیلات پیش کردیں۔
وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو نے بتایاکہ18 نئے زیرتعمیر ڈیمز پرکل 1036 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے اور 18 نئے بڑے ڈیموں کی تعمیر کے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔
انہوں نے بتایاکہ تعمیر کے بعد 18 نئے ڈیم 8231984 ایکڑ فٹ کی اسٹوریج کی صلاحیت پیدا کریں گے اور نئے ڈیمزکی تعمیر کے بعد 346447 ایکڑ زمین قابل کاشت ہو گی، دیامر بھاشا ڈیم میں 64 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہوگی۔
جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟
وفاقی وزیر آبی وسائل کا کہناتھاکہ اس وقت صوبائی حکومتیں 77 ڈیمز کے منصوبوں پر کام کررہی ہیں، صوبائی حکومتوں کے 77 ڈیمز کی تعمیر پر کل 89.243 ارب روپے لاگت آئے گی۔ان کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت اس وقت 10 مزید نئے ڈیمز کی تعمیر کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، چنیوٹ، اسکردو، وزیرآباد، ڈڈھنیال، اکھوڑی، سندھ بیراج ڈیم کی منصوبہ بندی جاری ہے۔