Jang News:
2025-08-16@01:19:31 GMT

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسرا رابطہ مثبت رہا

اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسرا رابطہ مثبت رہا

— فائل فوٹو

پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان جنگ بندی کے بعد تیسرا رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بدھ کو ہونے والا رابطہ جنگ بندی کے بعد تیسرا رابطہ ہے۔

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی بات چیت میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق، بھارتی میڈیا

امریکا کی ثالثی اور دوست ملکوں کی مدد سے ہونے والی جنگ بندی میں طے پایا ہے کہ دونوں ملک کسی تیسرے ملک میں مذاکرات کریں گے۔

 ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان بدھ کی دوپہر ہاٹ لائن کے ذریعے رابطہ ہوا، جس میں دونوں افسران نے زمینی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان تیسرا رابطہ مثبت رہا، فریقین نے جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ڈی جی ایم اوز تیسرا رابطہ کے درمیان

پڑھیں:

ٹرمپ کا پاک بھارت جنگ کے درمیان 6 سے 7 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں چھ سے سات طیارے گرائے جانے کا دعویٰ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن بہت اہم ہے، پاکستان اور بھارت کی جانب دیکھیں ، دونوں کے درمیان جنگ بندی کرائی، یہاں تک کہ دونوں ممالک ایٹمی جنگ کے قریب پہنچ گئے تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ پاک-بھارت تنازع کے دوران چھ سے سات طیارے مار گرائے گئے تھے۔

میڈیا سے گفتگو میں صدر نے کہا کہ پاک-بھارت تنازع کے دوران چھ سے سات طیارے مار گرائے گئے تھے، وہ ایٹمی جنگ کے لیے تیار تھے، ہم نے یہ مسئلہ حل کیا۔

انھون نے مزید کہا کہ “میں نے گزشتہ چھ ماہ میں چھ جنگیں حل کی ہیں اور مجھے اس پر فخر ہے۔”

یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب چند روز قبل بھی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی میں کردار ادا کیا۔ تاہم بھارت مسلسل اس مؤقف کو مسترد کرتا آیا ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات آج الاسکا میں ہو گی، جس کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔ روسی صدر پیوٹن ملاقات کے لیے الاسکا روانہ ہو چکے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ اس ملاقات میں روس یوکرین جنگ بندی کے حوالے سے پیش رفت ممکن ہو سکے گی۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • امریکی صدر کا روس اور یوکرین کوپاک بھارت جنگ بندی سے سبق سیکھنے کا مشورہ
  • پاکستان اورجزیرہ نما ملک مائکرونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم
  • ٹرمپ کا پاک بھارت جنگ کے درمیان 6 سے 7 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ
  • بھارت اور چین کے درمیان 5 سال بعد سرحدی تجارت بحالی پر پیش رفت
  • ٹرمپ کا روس اور یوکرین کو پاک بھارت جنگ بندی سے سبق سیکھنے کا مشورہ 
  • پاکستان اور مائکرونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم، نیویارک میں معاہدے پر دستخط
  • روس اور یوکرین کے درمیان 84 جنگی قیدیوں کا تبادلہ 
  • صدر زرداری سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات‘ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر زور
  • امریکہ نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران ممکنہ تباہی کو ٹالنے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا .ٹیمی بروس
  • تیسرا ون ڈے : ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ہرا کر سیریز جیت لی