پارٹیچیئرمین عمران خان ،بیرسٹر گوہر صرف پیغام رسانی کیلیے ہیں، عظمی خان
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
پارٹیچیئرمین عمران خان ،بیرسٹر گوہر صرف پیغام رسانی کیلیے ہیں، عظمی خان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین صرف عمران خان ہیں، کسی کو شک ہے تو کیا کرسکتی ہوں، احکامات عمران خان ہی دیتے ہیں بیرسٹر گوہر کو صرف پیغام رسانی کے لیے تعینات کیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خبریں ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ڈیل ہو رہی ہے مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے یہ خبر کہاں سے آئی ہے؟ بانی سے ہم نے یہی سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ نہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ نون لیگ کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کس چیز پر بات کریں گے، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے سارا مینڈیٹ چوری کیا تھا، چوروں کے ساتھ بیٹھ کر ہم بانی کی طرف سے کیا بات کریں گے؟ بانی پنجاب کی جیل میں ہیں، سارے ظلم اور کیسز پنجاب میں ہو رہے ہیں، آپ ان سے بات چیت میں کیا مانگیں گے؟ان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم خاص طور پر لائی گئی تاکہ بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ مل سکے، 26ویں ترمیم ہٹانی پڑے گئی تب ہی ججز کے پاس اختیارات آئیں گے، ہم تو ججز اور انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر ایک ہی دن دونوں کیسز لگا دیے جاتے ہیں، سمجھتے ہیں ہم مایوس ہوکر گھر چلے جائیں گے،
ایک ہی دن میں دو دو کیسز لگا دیتے ہیں یہ چھبیسویں ترمیم کا نتیجہ ہے، ججز کو لحاظ ہوتا تھا تو وہ وکلا کی بات سنتے تھے مگر اب چھبیسویں ترمیم نے ملک سے رول آف لا ختم کردیا ہے، عوام کہتے ہیں آپ اسمبلی میں واپس جاکر فوری طور پر اس ترمیم کو ختم کروائیں اور پاکستان کو درست سمت میں لے آئیں۔انہوں نے کہا کہ کنول شوزب کو شاید غلط سمجھ آئی تھی، انہوں نے کہا شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی سے بات کی ہے، ہم حیران ہوگئے کہ شاید جیل میں کوئی بات چیت ہوئی، پی ٹی آئی کا چیئرمین صرف بانی ہی ہے، اگر کسی کو اس پر شک ہے تو میں کیا کرسکتی ہوں پارٹی سے متعلق تمام احکامات بانی پی ٹی آئی ہی دیتے ہیں انہوں ںے بیرسٹر گوہر کو صرف پیغام رسانی کے لیے تعینات کیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستانی پاسپورٹ دنیا میں کم ترین درجے پر؛ اسحاق ڈار کا قومی اسمبلی میں اعتراف پاکستانی پاسپورٹ دنیا میں کم ترین درجے پر؛ اسحاق ڈار کا قومی اسمبلی میں اعتراف معرکۂ حق: پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی، بھارتی غرورخاک میں ملا دیا، فرانسیسی میڈیا کا اعتراف شیر افضل مروت سینیٹر افنان اللہ پر تشدد کرنے کے مقدمے سے بری کامران مسیح کو ہلالِ جُرات سے نوازا جائے،اکرم گل کا مطالبہ پاکستان کی ایٹمی تنصیبات مکمل محفوظ ہیں، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صرف پیغام رسانی بیرسٹر گوہر
پڑھیں:
وزیراعظم کی مذاکرات کی آفربانی اورپارٹی تک پہنچاؤں گا: چیئرمین پی ٹی آئی
ویب ڈیسک:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ مذاکرات کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں۔
وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے بعد اہم گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ وزیراعظم نے ایوان کے فلور پر مذاکرات کی آفر کی،میں نے وہ آفر قبول کی اور کہا کہ یہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی تک پہنچاؤں گا۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے اس متعلق میری کیا میٹنگ ہوئی ہے وہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے،بانی پی ٹی آئی کبھی ڈیل نہیں کریں گے،ان کے بچوں کا انٹرویو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے،وہ بہت باخبر ہیں اور انہوں نے اپنے والد کےحوصلے سے متعلق دنیا کو بتایا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آذربائیجان میں رابطہ،دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
بیرسٹرگوہرعلی خان نے مزیدکہاکہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں یا پارٹی کو کبھی نہیں کہا کہ میرے لیے ڈیل کی کوشش کرو،بانی ہی ٹی آئی کے بچوں نے کہا کہ ان کے والد مضبوط ہیں اور ڈیل نہیں کریں گے،کسی نے اگر اپنے سورس سے خبر دی ہے تو اس کی مرضی ہے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے مزیدکہاکہ میں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے متعلق معاملات کسی کے ساتھ شیئر نہیں کیے۔