پاکستان میں خواتین کے انٹر نیٹ استعمال کرنے کی شرح میں گذشتہ سال 12 فیصد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
پاکستان میں خواتین کے انٹر نیٹ استعمال کرنے کی شرح میں گذشتہ سال 2024 کے دوران 12فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ جی ایس ایم اے کی موبائل جینڈرگیپ رپورٹ 2025 کے مطابق پاکستان میں 45 فیصد خواتین موبائل انٹر نیٹ استعمال کرتی ہیں جبکہ بھارت میں یہ شرح 39 اور بنگلہ دیش میں 26 فیصد ہے۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کے دوران ملک میں مردوں کے انٹر نیٹ استعمال کی شرح میں بھی 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی ایشیائی ممالک کے مقابلہ میں پاکستان میں 93 فیصد مرد موبائل فون رکھتے ہیں جبکہ بھارت میں یہ شرح 71 فیصد اور بنگلہ دیش میں 68 فیصد ہے۔
جی ایس ایم اے نے پاکستان کے ٹیلی کام کے شعبہ اور ریگولیٹرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 2020 ڈیجیٹل جینڈر انکلوژن سٹریٹیجی مرتب کی تھی جس کے بعد خواتین کے انٹر نیٹ استعمال کرنے کی شرح میں خاطرخواہ اضافہ ہواہے ۔
واضح رہے کہ 2024 میں پاکستان میں موبائل انٹر نیٹ استعمال کرنے کی شرح میں نمایاں اضافہ کےساتھ ساتھ خواتین میں بھی انٹر نیٹ استعمال کرنے کی شرح بڑھی ہے۔
2023 میں مردوں کے مقابلہ میں38 فیصد کم خواتین موبائل انٹر نیٹ سے استفادہ کر رہی تھیں جبکہ گذشتہ سال یہ تناسب 25 فیصد تک کم ہوگیا۔
جی ایس ایم اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین میں موبائل انٹر نیٹ استعمال کرنے کے رجحان میں اضافہ جیز ، ٹیلی نار اور یو فون کی کاوشوں کا عکاس ہے ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انٹر نیٹ استعمال کرنے کی شرح میں کے انٹر نیٹ استعمال موبائل انٹر نیٹ پاکستان میں گذشتہ سال
پڑھیں:
ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ، ادائیگیوں سے صورتحال بہتر ہوگی، وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم جیسے جیسے ان کی ادائیگیاں ہوں گی، معاشی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔
راولپنڈی میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ نجی شعبے کے قرضوں میں 31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی معیشتوں میں تاجروں کا اہم کردار ہے اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی لائی گئی ہے۔ تقریب کے آغاز میں انہوں نے پوری قوم کو معرکۂ حق میں کامیابی اور جشنِ آزادی کی مبارکباد بھی دی۔
خبر اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں