ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز اور گمراہ کن پروپیگنڈے میں ملوث ملزمان کیخلاف مقدمات درج
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز اور گمراہ کن پروپیگنڈے میں ملوث ملزمان کیخلاف مقدمات درج WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور گمراہ کن پروپیگنڈے میں میں ملوث 5 ملزمان کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔
ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے ریاستی اداروں کے خلاف مہم جوئی پر کارروائی کرتے ہوئے نفرت انگیز مہم میں ملوث 5 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے میں ملوث ہیں، ملزمان نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جھوٹا اور اشتعال انگیز مواد شیئر کیا۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے افواج پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹا اور اشتعال انگیز مواد شیئر کیا، ملزمان سوشل میڈیا پر مسلسل جھوٹے اور گمراہ کن مواد کی تشہیر میں ملوث رہے، یہ مواد ریاستی اداروں، خصوصا افواجِ پاکستان اور اعلی حکام کے خلاف نفرت انگیزی کا باعث ہے۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا یہ مواد عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کا بھی باعث ہے، ملزمان نے عوام میں انتشار،بیچینی اور ریاست کے خلاف بداعتمادی پیدا کرنیکی کوشش کی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغانستان کی بگرام ائیربیس اپنے پاس رکھیں گے، اسے کسی کو نہیں دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان کی بگرام ائیربیس اپنے پاس رکھیں گے، اسے کسی کو نہیں دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی جنید اکبر کی تبدیلی کا فیصلہ واپس لے لیا جس دن پی ٹی آئی نارمل حالت میں آگئی تو یہ حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکے گی، شبلی فراز چیئرمین سی ڈی اے کی پاک سیکریٹریٹ میں نئی پارکنگ کی تعمیر کیلئے ایم پی او کو اپنے وسائل بروئے کار لا کر جلد... بھارت کے خلاف پاک فوج کی شاندار کارروائیوں پر چاہت فتح نے نغمہ جاری کردیا امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم کی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: گمراہ کن پروپیگنڈے میں ریاستی اداروں کے خلاف خلاف نفرت انگیز خلاف مقدمات درج اور گمراہ کن میں ملوث
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے مقدمات یکجا کرنے کی درخواست عدم پیروی پر خارج
لاہور ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے درج تمام مقدمات کو یکجا کرنے کے لیے دائر درخواست کی بحالی سے متعلق متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔
تاہم سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا۔ وکیل کی عدم حاضری پر عدالت نے متفرق درخواست کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان سے ملاقات سے متعلق کیسز لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر
سماعت کے دوران عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟ اس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 107 مقدمات درج ہیں۔
چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے یہ درخواست 2023 میں دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں ان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں جنہیں یکجا کر کے ایک ہی عدالت میں سنا جائے۔
عدالت نے وکیل کی غیر حاضری پر درخواست نمٹا دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عدالت عمران خان کیس