خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم ہے جب کہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت پشاور کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ بعض علاقوں میں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم ہے جب کہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت پشاور کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان 43، بنوں 40، تخت بھائی 39، کاکول 32، بالاکوٹ 35، سوات مینگورہ 35، چترال 34، دیر بالا 32، کالام 26، مالم جبہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 15 مئی سے لے کر 19 مئی تک صوبے میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، تور غر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا امکان ہے اضلاع میں کیا گیا
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے تباہی، 28 افراد جاں بحق، 47 گھر متاثر
پشاور:خیبر پختونخوا میں 19 جولائی سے اب تک ہونے والی تیز بارشوں اور فلش فلڈ سے گھروں کی چھتیں و دیواریں گرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے باعث 28 افراد جاں بحق اور 29 افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر جاں بحق افراد میں 10 مرد، 15 بچے اور 3 خواتین جبکہ زخمیوں میں 13 مرد، 9 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں۔ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 47 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 37 گھروں کو جزوی اور 10 گھر مکمل منہدم ہوئے۔
حادثات صوبے کے مختلف اضلاع پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال اپر و لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان اپر، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد امدادی سامان فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عوام سےاپیل کی جاتی ہے کہ بلا وجہ سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع، موسمی صورتحال سے آگاہی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔