دھرم شالہ کا خوف نہ نکل سکا، اسٹارک کا بھارت جانے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کرنیوالے مچل اسٹارک نے ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کیلئے بھارت جانے سے انکار کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں آئی پی ایل کے بقیہ میچز کھیلنے سے دوٹوک الفاظ میں انکار کرتے ہوئے اپنے فیصلے سے متعلق فرنچائز کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
مچل اسٹارک نے فرنچائز کو بقیہ میچز سے اپنی عدم دستیابی کے حوالے سے بتایا، دہلی کیپیٹلز نے فاسٹ بولر کے متبادل کیلئے دیگر کھلاڑیوں سے رابطے تیز کردیے ہیں۔
مزید پڑھیں: "آئی پی ایل؛ بھارت میں غلط معلومات نے ہمیں ڈرا دیا تھا"
خیال رہے کہ مچل اسٹارک دھرم شالا میں بلیک آؤٹ کی وجہ سے روکے جانے والے میچ کا بھی حصہ تھے جہاں انکی اہلیہ اور ویمن کرکٹر ایلیسا ہیلی بھی وہاں موجود تھیں۔
مزید پڑھیں: گلین میکسویل کیساتھ شادی نہ کرنے سے متعلق سوال؛ پریتی زنٹا بھڑک اٹھیں
گزشتہ دنوں ایلیسا ہیلی نے دھرم شالا کے حالات پر انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ اطلاعات کے فقدان کی وجہ سے گراؤنڈ میں کھلاڑی خوف کا شکار تھے، ساری صورتِ حال میں سب سے زیادہ ڈرانے والی چیز غلط معلومات تھیں، جنہوں نے ہمیں ڈرا دیا تھا۔
مزید پڑھیں: جنگی میدان پر شکست نے آئی پی ایل کی چیئرلیڈرز پر پابندی لگوادی
انکا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ بھارت میں آئی پی ایل میچز کیلئے آسٹریلوی کرکٹرز کو اب حکومت سے سیکیورٹی کی یقین دہانی لینی چاہیے۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل کو گزشتہ جمعے پاک بھارت کشیدگی کے باعث ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا تاہم جنگ بندی اعلان کے بعد ٹورنامنٹ 17 مئی سے دوبارہ شروع ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا ئی پی ایل مچل اسٹارک
پڑھیں:
حماس نے غزہ قرارداد مسترد کردی، اسرائیل کے خلاف ہتھیار ڈالنے سے انکار
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ قرارداد مسترد کردی۔
اپنے بیان میں حماس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل کی غزہ سے متعلق قرارداد فلسطینیوں کے حقوق اور مطالبات پورے نہیں کرتی۔
حماس رہنما کے مطابق یہ قرارداد غزہ پر بین الاقوامی سرپرستی مسلط کرتی ہے، غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی اسے غیرجانبدار نہیں رہنے دے گی۔
حماس ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ہر طرح کی مزاحمت کو جائز سمجھتے ہیں، ہتھیار ڈالنے کو مسترد کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔
قرارداد کے حق میں پاکستان سمیت 13 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ روس اور چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
قرارداد میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور غزہ میں عبوری حکومت کے قیام کے نقاط بھی شامل ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق بین الااقوامی استحکام فورس میں انڈونیشیا، آذربائیجان سمیت مسلم ممالک شامل ہوں گے، جو متحدہ کمانڈ کے تحت غزہ میں قیامِ امن، شہریوں کے تحفظ اور امدادی راہداریوں کی نگرانی کریں گے۔
اسرائیل مرحلہ وار غزہ سے انخلا کرے گا، جب کہ تربیت یافتہ فلسطینی پولیس سرحدی علاقوں میں ذمہ داریاں سنبھالے گی۔