اینٹی نارکوٹکس فورسے کارروائیوں کے دوران  116.36 کلو گرام منشیات برآمد کر لی اور11ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملک بھر میں منشیات کی سمگلنگ اور فروخت کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون جاری ہے، اس دوران 8 کارروائیوں میں 11 ملزمان کو گرفتار کیا، جن میں ایک افغان باشندہ بھی شامل ہے۔اے این ایف کی مختلف کارروائیوں کے دوران 9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 116.

36 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی، جو تعلیمی اداروں کے طلبہ سمیت عام شہریوں کو فروخت کی جانی تھی۔پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایک ملزم کے قبضے سے 500 گرام وزنی 1000 ایکسٹیسی گولیاں اور ایک پستول برآمد کیا گیا۔ اسی طرح حاجی کیمپ پشاور کے قریب ایک اور ملزم سے 56 گرام وزنی 100 ایکسٹیسی گولیاں پکڑی گئیں۔ گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کر رہے تھے۔تعلیمی اداروں کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی بڑی کارروائیاں کی گئیں۔اسلام آباد کے جی نائن مرکز میں ایک گاڑی سے 2.4 کلو گرام چرس برآمد ہوئی اور 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ایک اور گاڑی سے 43.2 کلو چرس اور 9.6 کلو افیون پکڑی گئی، جہاں 2 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔اسی طرح اٹک کے اقبال شہید ٹول پلازہ پر دو الگ الگ کارروائیوں میں ایک مزدہ ٹرک سے 15 کلو ہیروئن اور ایک مسافر بس سے 3.6 کلو چرس برآمد کی گئی، جہاں ایک افغان باشندے سمیت ملزمان گرفتار ہوئے۔ لاہور اور گوجرانوالہ میں بھی منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں۔ حافظ آباد کے قریب موٹر سائیکل سوار 2ملزمان سے 24 کلو چرس برآمد ہوئی جب کہ چن دا قلعہ، گوجرانوالہ کے قریب ایک گاڑی سے 7.2 کلو افیون اور 10.8 کلو چرس پکڑی گئی اور ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ اے این ایف کے ترجمان نے بتایا کہ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام نے کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد منشیات کے کاروبار کو روکنا اور خاص طور پر نوجوانوں اور طلبہ کو اس لعنت سے بچانا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ملزمان کو کو گرفتار کلو چرس میں ایک کے قریب

پڑھیں:

گجرات: 7 ماہ سے لاپتہ خاتون کی لاش اپنے ہی گھر کی صحن سے برآمد

—علامتی تصویر

گجرات میں پولیس نے 7 ماہ سے لاپتہ خاتون کی لاش اپنے ہی گھر کی صحن سے برآمد کر لی۔

اس حوالے سے ڈی پی او گجرات نے بتایا ہے کہ شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش گھر کے صحن میں دفنا دی تھی۔ 

ڈی پی او کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش خاتون کے کردار پر شک ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب کی غزہ کے نہتے شہریوں پر صیہونی حملوں کی مذمت
  • چشتیاں: دو اوباشوں کی نابالغ بچے سے مبینہ زیادتی، ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی، ملزمان گرفتار
  • امریکی باسکٹ بال کھلاڑی منشیات اسمگلنگ کی کوشش کے الزام میں انڈونیشیا میں گرفتار
  • ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشن؛ 9 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات  برآمد
  • اے این ایف نے 860 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 15 ملزمان پکڑ لئے
  • حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزمان لاہور سے گرفتار
  • بندوق اور منشیات فروش اسرار رفیق کو 18 سال قید کی سزا
  • کراچی؛ سفاک بیٹوں نے گاؤں واپس جانے کا بولنے پر والد کو قتل کر دیا
  • گجرات: 7 ماہ سے لاپتہ خاتون کی لاش اپنے ہی گھر کی صحن سے برآمد