جنگ کے دوران افغان طالبان سربراہ کے قریبی ساتھی کا بھارت کے خفیہ دورے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ کے قریبی ساتھی ابراہیم صدر نے خفیہ طور پر بھارت کا دورہ کیا۔ بی بی سی کے مطابق ابراہیم صدر نائب وزیر داخلہ اور اسٹریٹیجک فیصلوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت جنگ کے دوران بھارت اور افغانستان کے درمیان اعلیٰ ترین سطح پر خفیہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ کے قریبی ساتھی ابراہیم صدر نے خفیہ طور پر بھارت کا دورہ کیا۔ بی بی سی کے مطابق ابراہیم صدر نائب وزیر داخلہ اور اسٹریٹیجک فیصلوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جبکہ ان پر خودکش حملوں کی منصوبہ بندی پر عالمی پابندیاں بھی عائد کی گئی تھیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی خارجہ سیکریٹری نے بھی 27 اپریل کو کابل کا دورہ کیا تھا جبکہ جنوری میں بھی افغان وزیر خارجہ نے دبئی میں بھارتی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کی تھی۔ دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے بھی گذشتہ روز طالبان ہم منصب امیر خان متقی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ بھارتی وزیرخارجہ نے کہا کہ امیر خان متقی نے پہلگام واقعے کی شدید مذمت کی، ٹیلی فونک گفتگو میں افغان حکومت سے تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بات کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ابراہیم صدر کے مطابق
پڑھیں:
گلوکار زوبین گارگ کی موت، ساتھی گلوکارہ کو گرفتار کرلیا گیا
بمشہور بھارتی گانے ’یاعلی‘ کے گلوکار زوبین گارگ کی سنگاپور میں ہونے والی ہلاکت کے معاملے میں تحقیقات نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آسام پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے گلوکار کے بینڈ میٹ شیکھر جیوتی گوسوامی اور ساتھی گلوکارہ امرتپراوا مہانتا کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان گرفتاریوں کے بعد کیس میں زیرِ حراست افراد کی تعداد چار ہو گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان 19 ستمبر کو ’نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول‘ کے دوران ہونے والی یاٹ پارٹی میں زوبین گارگ کے ساتھ موجود تھے۔ اسی دوران 52 سالہ گلوکار تیراکی کے لیے پانی میں اترے اور کچھ دیر بعد بے ہوش حالت میں پانی پر منہ کے بل پائے گئے۔
ویڈیو شواہد کے مطابق شیکھر گوسوامی کو گارگ کے قریب تیراکی کرتے دیکھا گیا جبکہ ساتھی گلوکارہ امرتپراوا مہانتا نے واقعے کی ریکارڈنگ اپنے موبائل پر محفوظ کی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پولیس گارگ کے منیجر سدھارتھ شرما اور فیسٹیول منیجر شیامکانو مہانتا کو بھی گرفتار کر چکی ہے جن پر قتل، مجرمانہ غفلت اور سازش سمیت سنگین دفعات لگائی گئی ہیں۔
تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ سی آئی ڈی اسپیشل ڈی جی پی منّا گپتا نے کہا ہے کہ مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب گلوکار کی اہلیہ گارما گارگ نے عدالتی نظام پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اصل حقائق سامنے ضرور آئیں گے ذمہ داروں کو سخت سزا ملنی چاہیے۔
یاد رہے کہ زوبین گارگ آسام میں تیراکی کے دوران ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔