Islam Times:
2025-11-19@03:01:20 GMT

کشمیریوں کو سکون اور امن کی ضرورت ہے، محبوبہ مفتی

اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT

کشمیریوں کو سکون اور امن کی ضرورت ہے، محبوبہ مفتی

پی ڈی پی کی صدر نے کہا کہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی بھارت اور پاکستان کے مابین جاری کشیدگی کے دوران تُلبُل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کی اپیل انتہائی افسوسناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے وادی کشمیر کے تُلبل نیویگیشن پروجیکٹ (Tulbul Navigation Project) کی بحالی کی تجویز دینے پر جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ پر سخت تنقید کی۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ اس طرح کی تجاویز بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو دوبارہ ہوا دے سکتی ہیں۔ محبوبہ مفتی نے عمر عبداللہ کی جانب سے وُلر جھیل اور تُلبل بیراج کی ویڈیو شیئر کرنے پر سماجی رابطہ گاہ ایکس پر نہ صرف اپنے خدشات کا اظہار کیا بلکہ ویڈیو شیئر کرنے وقت اور نیت پر بھی سوال اٹھایا۔ محبوبہ مفتی نے لکھا کہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی بھارت اور پاکستان کے مابین جاری کشیدگی کے دوران تُلبُل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کی اپیل انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ایسے وقت میں جب دونوں ممالک جنگ بمشکل ٹلی ہے اور جموں و کشمیر نے اس کی سب سے بڑی قیمت معصوم جانوں کے ضیاع، تباہی اور تکالیف کی صورت میں چکائی ہے، عمر عبداللہ کے ایسے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہی نہیں بلکہ خطرناک حد تک اشتعال انگیز بھی ہیں۔ محبوبہ مفتی جو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر ہیں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو سکون اور امن کی ضرورت ہے، نہ کہ حساس معاملات جیسے پانی کی تقسیم پر سیاسی بیان بازی۔ انہوں نے کہا کہ پانی جیسی بنیادی اور حیات بخش شئی کو ہتھیار بنانا نہ صرف غیر انسانی فعل ہے بلکہ ایک دو طرفہ معاملے کو بین الاقوامی رنگت دینے کا خطرہ بھی ہے۔

محبوبہ مفتی کا یہ بیان عمر عبداللہ کے ایک روز قبل جاری کئے گئے پوسٹ پر ردعمل تھا، جس میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اور وزیراعلیٰ نے وُلر جھیل کی 30 سیکنڈ کی فضائی ویڈیو شیئر کی تھی۔ ویڈیو میں تُلبُل نیویگیشن بیراج پر جاری سول کام کاج کو صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ عمر عبداللہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ شمالی کشمیر میں وُلر جھیل، اس ویڈیو میں جو سول کام آپ دیکھ رہے ہیں وہ تُلبُ نیویگیشن بیراج ہے۔ عمر عبداللہ نے مزید لکھا کہ یہ کام 1980ء کی دہائی کے اوائل میں شروع ہوا تھا لیکن پاکستان کے انڈس واٹر ٹریٹی (آبی معاہدہ) کے تحت دباؤ کے بعد اسے روک دیا گیا۔ اب جب کہ یہ معاہدہ عارضی طور پر معطل ہو چکا ہے، میں سوچتا ہوں کہ کیا اب ہم اس پروجیکٹ کو دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محبوبہ مفتی نے عمر عبداللہ پاکستان کے کشمیر کے کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد، رائے شماری پیر کو، ایجنڈا جاری

مظفر آباد:(نیوزڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کل ہوگی جس کا باقاعدہ ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کل ہوگی، پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور کو فارورڈ بلاک کے دو اور اراکین کی حمایت حاصل ہوگئی۔

انوارالحق کی کابینہ کے وزیرتعلیم دیوان چغتائی نے بھی پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا، دیوان چغتائی نے فریال تالپور سے ملاقات کرکے پی پی کی حمایت اعلان کیا جب کہ آزاد جموں و کشمیر کی وزیر حکومت پروفیسر تقدیس گیلانی نے بھی انوارالحق کا ساتھ چھوڑ دیا۔

تقدس گیلانی خواتین کی مخصوص نشست پر ممبر اسمبلی منتخب ہوئی تھیں، پیپلزپارٹی کو اب 38 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔

دوسری جانب چودھری انوارالحق کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے، تحریک انصاف، مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلزپارٹی تحریک عدم اعتماد میں غیرجانبدار رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سرینگر دھماکے میں بہت سے سوالات لا جواب ہیں اسلئے مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے، محبوبہ مفتی
  • نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھالیا
  • نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی وزیراعظم ہاوس آمد ; آزاد جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے سلامی پیش کی گئی
  • شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے مکمل تعاون کے عزم کا اظہار
  • تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے بین الاقوامی مداخلت کی ضرورت ہے، ڈاکٹر فائی
  • بھارت نے کشمیریوں کے خلاف باقاعدہ جنگ چھیڑ رکھی ہے، حریت کانفرنس
  • دہلی دھماکوں کے بعد کشمیر میں خوف کا ماحول ہے، محبوبہ مفتی
  • دہلی دھماکہ کو لیکر بیٹے کی گرفتاری کے بعد قاضی گنڈ میں باپ کی خودسوزی کی کوشش، محبوبہ مفتی
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد، رائے شماری پیر کو، ایجنڈا جاری
  • وزیر تعلیم آزاد کشمیر دیوان علی چغتائی پیپلز پارٹی میں شامل