ملک ڈر سے نہیں بلکہ سچائی اور آئین سے چلے گا، راہل گاندھی
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
کانگریس لیڈر نے کہا کہ صحافی باہوبلی شاہ کی گرفتاری ظاہر کرتی ہے کہ خوف کی سیاست مودی حکومت کی پہچان بن گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس لیڈر اور پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے روزنامہ گجرات سماچار کے شریک بانی باہوبلی شاہ کی حراست کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے اس کارروائی کو جمہوریت کی آواز کو دبانے کی سازش قرار دیا۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ملک نہ لاٹھی سے چلے گا اور نہ ہی ڈر سے، بھارت سچائی اور آئین سے چلے گا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ باہوبلی شاہ کی گرفتاری ظاہر کرتی ہے کہ خوف کی سیاست مودی حکومت کی پہچان بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات سماچار کو خاموش کرنے کی کوشش صرف ایک اخبار کی بات نہیں بلکہ پوری جمہوریت کی آواز کو دبانے کی سازش کے مترادف ہے، جب حکومت کو جوابدہ ٹھہرانے والے اخبارات بند ہوجائیں تو سمجھ لیجئے کہ جمہوریت خطرے میں ہے۔
وہیں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے جمعہ کو ایک معروف روزنامہ اخبار پر انکم ٹیکس (آئی ٹی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے چھاپوں کے بعد باہوبلی شاہ کی گرفتاری کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ محض اتفاق نہیں ہے، کیونکہ بی جے پی ہر اس آواز کو خاموش کرنا چاہتی ہے جو سوال اٹھاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات جلد ہی اس آمریت کا جواب دے گا۔ دہلی کے سابق وزیراعلٰی اروند کیجریوال نے ٹویٹر پر لکھا کہ گذشتہ 48 گھنٹوں میں، گجرات سماچار اور جی ایس ٹی وی پر انکم ٹیکس اور ای ڈی کے چھاپے اور اس کے بعد ان کے مالک باہوبلی بھائی شاہ کی گرفتاری، یہ سب محض اتفاق نہیں ہے، یہ بی جے پی کی مایوسی کی علامت ہے، جو سچ بولنے والی اور سوال کرنے والی ہر آواز کو خاموش کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات اور ملک کے عوام اس تاناشاہی کو کا بہت جلد جواب دیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ باہوبلی شاہ کی شاہ کی گرفتاری راہل گاندھی آواز کو
پڑھیں:
سوات واقعہ افسوسناک، سیاست کی بجائے سچائی کیساتھ اسکا جائزہ لینا چاہئے، شہباز شریف
وزیراعظم کا نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے دورے کے موقع پر کہنا تھا کہ ہمارا دشمن کس بھی طرح پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے جسے ہم ناکام بنادیں گے، سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا، ہمیں دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سوات واقعے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے بلکہ اس کا سچائی کے ساتھ جائزہ لینا چاہیے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں مون سون بارشوں اور اس کے نیتجے میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2022ء کے سیلاب نے بہت نقصان پہنچایا، مکانات اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، خطرات سے آگاہی میں این ڈی ایم اے کا بہت اہم کردار ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سوات واقعے پرسیاست سے بالاتر ہوکر صورتحال کا ایمان داری سے جائزہ لینا چاہیے، سوات میں متعدد لوگ اللہ کو پیارے ہوئے اس واقعے پر پوری قوم سوگوار ہے، ایسے واقعات کو کیسے روکا جاسکے اس کے لیے تمام ادارے ملک کر کام کریں۔ انہوں ںے مزید کہا کہ ہمارا دشمن کس بھی طرح پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے جسے ہم ناکام بنادیں گے، سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا، ہمیں دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانا ہے۔