بھارتی میڈیا نے پاک بھارت جنگ کے دوران بڑھ چڑھ کر جھوٹ کو پھیلایا، امریکی اخبار نیویارک ٹائمز
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے پاک بھارت جنگ کے دوران بڑھ چڑھ کر جھوٹ کو پھیلایا، جھوٹ پھیلانے میں بھارت کے وہ میڈیا گروپس بھی پیش پیش رہے جو ماضی میں اچھی ساکھ کے حامل سمجھے جاتے تھے۔
نیو یارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا نے یہاں تک دعویٰ کر ڈالا کہ بھارت نے پاکستان کی نیوکلیئر بیس کو نشانہ بنا دیا ہے۔
اخبار کے مطابق کسی نے کہا پاکستان کے دو طیارے مار گرائے، کراچی پورٹ پر بھی حملہ ہوگیا۔
نیو یارک ٹائمز کے مطابق یہ دعوے حملوں کی تفصیلات و جزیات تک کے ساتھ پیش کیے گئے مگر یہ سب جھوٹ تھا، اخبار نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی چار روزہ لڑائی کے دوران جنگی ہیجان میں مبتلا بھارتی اینکرز اور مبصرین چیئر لیڈرز بنے ہوئے تھے۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق حب الوطنی کے بخار میں مبتلا بھارتی میڈیا نے یہاں تک کہہ دیا کہ پاکستان کی نیوکلیئر سائٹ سے تابکاری شروع ہو چکی، جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کیلئے ایٹمی سائٹ کے نقشے اور سیٹلائٹ تصاویر اسکرین پر دکھائی گئی۔
مزیدپڑھیں:آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس میں کمی پر اعتراض اٹھا دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا نے نیو یارک ٹائمز
پڑھیں:
ایشیا کپ 2025: پاک بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں شیڈول: بھارتی میڈیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے زیرِ اہتمام رواں سال ہونے والے ایشیا کپ 2025 کے ابتدائی شیڈول کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جس کے مطابق ایونٹ کا آغاز 4 یا 5 ستمبر سے متوقع ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایشیا کپ کے انعقاد سے متعلق حتمی فیصلہ اسی ہفتے کیا جائے گا، جب کہ ٹورنامنٹ کا میلہ اس بار ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھارت کی میزبانی میں سجے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بننے والا پاک-بھارت مقابلہ 7 ستمبر کو دبئی میں ہونے کا امکان ہے، دونوں روایتی حریف ٹیمیں ایونٹ میں کم از کم دو بار آمنے سامنے آئیں گی، اگر دونوں ٹیمیں فائنل تک رسائی حاصل کرتی ہیں تو ممکنہ طور پر تیسری بار بھی ٹاکرا ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 کی باضابطہ میزبانی بھارت کو سونپی گئی ہے، تاہم پاکستان کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر عمل کیا جائے گا۔ اس ماڈل کے تحت چند میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے، جب کہ بھارت میں باقی ایونٹ کا انعقاد ہوگا۔
ابتدائی طور پر سری لنکا اور یو اے ای کو مشترکہ میزبانی کے ممکنہ امیدواروں کے طور پر دیکھا جا رہا تھا، مگر موجودہ علاقائی و سفارتی صورتحال کے پیش نظر دبئی کو ترجیح دی گئی ہے۔
ایشیا کپ میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور ایک کوالیفائر ٹیم حصہ لے گی، جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، یہ ایونٹ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے تناظر میں بھی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔۔