علیمہ خان سے کوئی اختلاف یا گلہ نہیں، کنول شوزب
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما کنول شوزب نے کہا ہے کہ علیمہ خان سے کوئی اختلاف یا گلہ نہیں، زوم میٹنگ کے ایک مخصوص حصے کی ویڈیو لیک کی گئی۔
اپنے بیان میں کنول شوزب نے کہا کہ کچھ لوگ علیمہ خان کا نام استعمال کرکے الزام لگا رہے ہیں، اس وقت پوری پارٹی کی توجہ بانی کی رہائی پر ہے۔
یاد رہے کہ علیمہ خان کے خلاف کنول شوزب کی ایک ویڈیو کال وائرل ہوئی تھی، کنول شوزب نے علیمہ خان پر الزام عائد کیا تھا وہ پارٹی کو تباہ کرنے پر لگی ہوئی ہے۔
انسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کے کمرۂ عدالت میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور پارٹی رہنما کنول شوزب کا آمنا سامنا ہوا۔
جس کے بعد آج انسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کے کمرۂ عدالت میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور پارٹی رہنما کنول شوزب کا آمنا سامنا ہوا۔
کنول شوزب نے کہا، ’علیمہ آپا، میں نے آپ سے بات کرنی ہے‘، اس پر علیمہ خان نے کہا، ’بس چھوڑو، ٹھیک ہے جو تم نے کہا، ہمارے خلاف اور بہت سارے لوگ باتیں کرتے ہیں، ہمیں اب عادت ہو گئی ہے ایسے الزامات کی۔‘
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کنول شوزب نے علیمہ خان نے کہا
پڑھیں:
فیکٹ چیک؛ راولپنڈی اسٹیڈیم کے تباہ ہونے کی جعلی تصاویر وائرل
جنگی میدان پر شکست خوردہ بھارتیوں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو تباہ کرنے کی جعلی تصاویر پھیلانا شروع کردیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے تباہ شدہ ہونے کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی تخلیق کردہ تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔
اِن تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا اسٹریکچر مکمل تباہ ہوگیا ہے جبکہ حقیقت اسکے برعکس ہے۔
مزید پڑھیں: میچ سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ڈرون مار گرایا گیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز اسی گراؤںڈ پر 17 مئی سے شروع ہوں گے، جس کیلئے ٹیمیں آج سے پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے بقیہ میچز کہاں ہوں گے؟ نام سامنے آگیا
اے آئی سے بنائی گئی جعلی تصاویر بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین نے شیئر کی ہیں، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے اندرونی حالات خراب ہیں۔
کیا وائرل تصاویر اصلی ہیں؟
یہ تصاویر اے آئی جنریٹڈ ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم بالکل محفوظ ہے اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔
تصاویر میں کیا غلطی ہے؟
اے آئی کی تخلیق کردہ تصاویر میں ایک غلطی دہرائی گئی ہے، راولپنڈی اسٹیڈیم میں دیواروں کیساتھ کوئی اسٹینڈ موجود نہیں لیکن تصاویر میں موجود ہیں، جو غلطی کی واضح نشانی کررہی ہیں۔