میڈیا کے مثبت کردار سے قوم میں ہم آہنگی اور اتحاد پیدا ہوتا ہے، آئی جی ایف سی
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
کوئٹہ:
آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر کا کہنا ہے کہ میڈیا کے مثبت کردار سے قوم میں ہم آہنگی اور اتحاد پیدا ہوتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہلو میں ایف سی کی جانب سے منعقدہ میڈیا ورکشاپ کے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
میڈیا آگاہی ورکشاپ میں مقامی 40 صحافیوں اور سوشل میڈیا انفلوینسرز نے حصہ لیا، میڈیا ورکشاپ کا مقصد صحافیوں میں میڈیا آگاہی اور دور حاضر کے جدید انفارمیشن اور سائبر کے موضوعات پر روشنی ڈالنا تھا۔
آئی جی ایف سی (نارتھ) نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور حالیہ پاک بھارت جنگ میں میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی۔
صحافیوں اور قبائلی عمائدین نے میڈیا ورکشاپ کے ذریعے صحافیوں اور نوجوانوں کو آگاہی فراہم کرنے پر ایف سی کا شکریہ ادا کیا۔
https://cdn.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف سی
پڑھیں:
ورلڈ کلچر فیسٹیول کا چوتھا دن، مختلف ثقافتوں کی رنگا رنگ سرگرمیاں جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول کا آج چوتھا دن ہے جس میں مختلف سرگرمیاں، ورکشاپس اور تھیٹر پرفارمنسز پیش کی جا رہی ہیں۔
چوتھے روز ورکشاپ، مباحثے، فلم اسکریننگ، مصوری اور تھیٹر پیش کیا جائےگا۔ آج کا آغاز فرانس کے تھیٹر گروپ Cirk Biz’Art کی تھیٹر ورکشاپ سے ہوا۔
تھیٹرورکشاپ میں فرانس کے اداکاروں سمیت پاکستانی ہدایتکار خالد احمدشریک ہوئے۔
تھیٹر ورکشاپ میں فرانس کے اداکاروں نے تھیٹر اداکاری اور ٹیکنیک سے آگاہ کیا، فرانس کے تھیٹر اداکاروں نے آرٹس کونسل اکیڈمی کے بچوں کو سراہا۔
فرانسیسی اداکار نے کہا کہ سنجیدہ تھیٹر میں جان ڈالنے کے لیے شائقین کو اپنی جانب کھینچا جاسکتاہے۔